Urdu book · سبق آموز واقعات

کام میں انہماک

Urdu book, p. 49

By Maulana Wahiduddin Khan

اپنے وسیع مکان کو چھوڑ کر وہ صرف اس لیے کا مشیت چلے گئے کہ کلکتہ کے ناموافق موسم کی وجہ سے وہ وہاں پوری طرح کام نہیں کر سکتے تھے۔ یہ منتخب 329 خطوط جس زمانہ (1932-1958ء) سے تعلق رکھتے ہیں، اس میں ملک کے اندر اور باہر زبردست واقعات ہوئے۔ دوسری جنگِ عظیم، ہندوستان کی آزادی، مہاتما گاندھی کا قتل، وغیرہ۔ مگر خطوط میں ان واقعات کا کوئی حوالہ نہیں ملتا۔ تاہم دوسری جنگِ عظیم میں جرمنی کی شکست کی خبر انھیں متاثر کرتی ہے۔ 28 جون 1945 کو وہ اپنے ایک دوست کو لکھتے ہیں: "اگر تم اپنے لندن کے فوٹوگرافر کو خط لکھو تو اس کو ہدایت کرو کہ وہ برٹش میوزیم کے (فلاں) مخطوطہ کی فوٹو اسٹیٹ کاپی لے لے۔ یورپ میں امن قائم ہو جانے کی وجہ سے برٹش میوزیم نے اپنے مخطوطات کے ذخیرہ کو شاید دوبارہ نکال لیا ہو جو (جنگ کے زمانہ میں) تہ خانوں میں رکھ دیے گئے تھے۔" لطیفہ "دیکھو ترکیب استعمال سمجھ لو۔"۔ حکیم صاحب نے مریض کو نسخہ دیتے ہوئے کہا۔ "ہاں ارشاد ہو۔"۔ "اس کو گرم پانی میں اچھی طرح جوش دے کر، چھان کر سوتے وقت پی لینا۔ اللہ نے چاہا تو پہلی ہی خوراک میں آرام محسوس ہوگا۔"۔ "بہت اچھا حضور۔"۔ "اور دیکھو کل صبح آ کر اطلاع دینا۔"۔ "بہت اچھا۔"۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page