Urdu book · سبق آموز واقعات

سبق آموز واقعات

Urdu book, p. 54

By Maulana Wahiduddin Khan

گے تو پھر آپ کو یہاں قبر کے لیے جگہ دینی پڑے گی ۔ ہمارے پاس 32 کروڑ آدمی ہیں جب وہ قحط اور پلیگ سے لاکھوں کی تعداد میں مرنا جانتے ہیں تو یقیناً وہ برطانوی گولی سے بھی جان دے سکتے ہیں“۔ آج ان الفاظ کو تلاش کیا جائے تو وہ تاریخ کی الماری کے سوا اور کہیں نہیں ملیں گے۔ دہر نقصان ۔۔۔ ”نیٹ جہاز کیا ہے“ طالب علم سے یہ سوال پوچھا جائے، اور اس کے جواب میں وہ جیٹ جہاز کی تفصیلات بتانے لگے، تو امتحان کے ایک اصول کے مطابق اس کے نمبر کم کر دیے جائیں گے۔ یعنی سوال اگر پانچ نمبر کا تھا تو غلط جواب کی وجہ سے اس کے دس نمبر کاٹ لیے جائیں گے۔ کیونکہ غلط جواب اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ وہ نہ صرف نیٹ جہاز سے ناواقف تھا بلکہ جیٹ جہاز کو بھی نہیں جانتا تھا۔ امتحان کے اس اصول کو نمبر کی نفی (minus marking) کہتے ہیں۔ بعض امتحانات میں نمبر کی نفی کا جو طریقہ رائج ہے، وہ زندگی کے معاملہ میں بھی نہایت بے رحمی کے ساتھ کارفرما ہے۔ اگر کوئی شخص یا گروہ غلط اقدام کر بیٹھے تو صرف اتناہی نہیں ہوگا کہ وہ منزل پر نہیں پہنچے گا۔ بلکہ وہ پہلے سے بھی زیادہ منزل سے دور ہو جائے گا۔ دو سو سال بعد آسٹریلیا کا رقبہ ہندوستان کے مقابلہ میں دگنا سے بھی زیادہ ہے۔ مگر اس کی آبادی بمبئی اور کلکتہ کی مجموعی آبادی سے بھی کم ہے۔ 1788ء میں جب برطانیہ کے کچھ مجرموں کو بطور سزا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page