Urdu book · سبق آموز واقعات

تمهید

Urdu book, p. 5

By Maulana Wahiduddin Khan

رہنمائی پالے کہ ہر قسم کے نشیب و فراز کو سمجھ کر زندگی گزارنا اس کے لیے ممکن ہو جائے۔ وہ ہر ٹھوکر سے دور رہے، وہ ہر پست حرکت سے اپنے آپ کو بچائے، وہ ہر نادانی میں پڑنے سے محفوظ رہےـ مگر کوئی انسان اپنے گرد و پیش کے واقعات سے سبق نہیں لیتا۔ آدمی کسی حقیقت کو اس وقت تک نہیں مانتا جب تک اس کو ذاتی طور پر اس کا تجربہ نہ ہو جائے۔ مگر تجربہ وہی ہے جو دوسروں سے حاصل ہو، کیونکہ اپنا تجربہ تو ہمیشہ ہلاکت کی قیمت پر حاصل ہوتا ہے۔ انسانی واقعات سے نصیحت لینے کے لیے عبرت کی نگاہ درکار ہے، اور یہی وہ چیز ہے جو ہر دور کے انسانوں میں سب سے کم پائی گئی ہے۔ وحید الدین

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page