Urdu book · سبق آموز واقعات

قومی کردار

Urdu book, p. 60

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ مادی محرک کے تحت عیسائی ہو جاتے ہیں اور پھر موت کے وقت توبہ کر لیتے ہیں۔ خدا کی طرف مارکونی (1874-1937 Guglielmo Marconi) پہلا شخص تھا جس نے 1901ء میں بحر اٹلانٹک کے ایک طرف سے دوسری طرف ریڈیو لہریں بھیجنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس وقت یہ معلوم نہ ہو سکا تھا کہ وہ کون سا ذریعہ ہے، جس نے لہروں کے اس سفر میں مدد دی ہے۔ 1924ء میں ایڈورڈ ایپلٹن (Edward Victor Appleton, 1892-1965) وغیرہ نے دریافت کیا کہ یہ زمین کی اوپری فضا میں آئونسفیئر کی موجودگی ہے جو لاسلکی پیغام رسانی کو ممکن بناتی ہے۔ تاہم یہ سوال اب بھی باقی ہے کہ فضا میں آئونسفیئر کا یہ حیرت انگیز نظام کس نے قائم کر رکھا ہے۔ اس قسم کے سوالات کا سائنس کے پاس کوئی جواب نہیں۔ ساری ترقیات کے با وجود علم کی یہ بے بسی انسان کو خدا کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اس سلسلے کا تازہ واقعہ یہ ہے کہ چاند پر جانے والے امریکی خلا باز جیمز ارون (1930-1991) نے الحاد کا طریقہ چھوڑ کر مذہبی راستہ اختیار کر لیا ہے۔ علم کی ترقی نے انسان کے اس احساس میں صرف اضافہ کیا ہے کہ خدا کے آگے جھکنے کے سوا اس کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ کام کا صحیح طریقہ شری نانک جی موٹوانی (1902-1970ء) ایک آزادی پسند ہندوستانی تھے۔ 1942ء میں ان کو نظر بندی کی سزا ہوئی۔ وہ آٹھ مہینے جیل میں رہے۔ مہاتما گاندھی، سردار

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page