قومی کردار
Urdu book, p. 65
By Maulana Wahiduddin Khan
ہر شعبہ میں کام کی ضرورت جنوب مغربی سمت سے ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کرنا اب تک بہت مشکل سمجھا جاتا تھا۔ اگست 1975ء میں پہلی بار اس کو ایک برطانوی ٹیم نے سر کیا جس کے قائد کرس بوننگٹن (Christian John Storey Bonington, b. 1934) تھے ۔ کہا جاتا ہے کہ برطانوی ٹیم کی اس کامیابی کا اہم سبب ایک برطانوی فرم کی ایک ایجاد تھی ۔ اس نے بہت ہلکے وزن کے آکسیجن سلنڈر بنائے ۔ ان سلنڈروں کے ذریعہ یہ ممکن ہو گیا کہ ایک سولینٹر آکسیجن ایک ایسے سلنڈر میں رکھا جا سکے جس کا وزن صرف 314 کلو گرام ہو۔ یعنی تقریباً نہیں کے برابر۔ یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قومی زندگی میں کس طرح ایک شعبہ میں کچھ لوگوں کے آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسرے شعبوں میں کچھ دوسرے لوگ آگے بڑھے ہوئے ہوں ۔ جس قوم میں سارے لوگ صرف تقریر و تحریر کا کمال دکھانے لگیں، وہ کبھی ترقی کے مقام پر نہیں پہنچ سکتی۔ ادبی استدلال کافی نہیں ملک خدا بخش مشہور مسلم قانون داں گزرے ہیں ۔ وہ انگریزی ہندوستان میں ایڈووکیٹ جنرل تھے اور 1932ء سے 1937ء تک لیجسلیٹو کونسل میں حزب مخالف کے لیڈر رہے۔ انھوں نے برطانوی صحافی بیورنی نکلس سے ایک ملاقات کے دوران بڑی شدت کے ساتھ کہا تھا: ”ہندواردو زبان کو ہٹا کر ہندوستانی کو اس کی جگہ بٹھانے کی کوشش کر رہے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader