Urdu book · سبق آموز واقعات

قومی کردار

Urdu book, p. 73

By Maulana Wahiduddin Khan

لطیفہ گاما پہلوان (1958-1874) کو 20 سال کی عمر میں ”رستم ہند“ اور اس کے بعد ”رستم زماں“ کا خطاب ملا تھا۔ ایک جلسہ ہو رہا تھا ڈاکٹر محمد اقبال صدر تھے۔ گاما بھی جلسہ میں موجود تھے۔ لوگ بول چکے تو آخر میں ڈاکٹر اقبال نے اعلان کر دیا کہ گاما اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ گاما پہلوان کھڑے ہوئے۔ کچھ دیر انھوں نے جسم کو حرکت دی، ہاتھ ادھر ادھر لایا اور کہا ” بھائیو! ورزش کیا کرو۔“ جب وہ اپنی مختصر تقریر ختم کر کے بیٹھے تو دیکھنے والوں نے یہ دیکھا کہ گاما پہلوان کی نہ صرف پیشانی پر قطرات نمایاں تھے بلکہ کرتا بھی بھیگ چکا تھا۔ زندہ لوگ چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیرمین اور وزیر اعظم مسٹر ہوا کو فنگ (Huq Kuo-feng 1921-2008) کا چھوٹا لڑکا 1977ء میں کالج کے داخلہ کے ایک قومی امتحان میں فیل ہو گیا۔ داخلہ کے لیے جتنے نمبر مقرر کیے گئے تھے، وزیراعظم کے لڑکے کا نمبر اس معیار سے کم تھا۔ اس لیے اس کا انتخاب نہ ہو سکا۔ بعد کو وزیر اعظم ہوا کے کچھ آدمیوں نے یہ مسئلہ ان کے سامنے رکھا اور چاہا کہ وزیر اعظم اس مسئلہ کو دوبارہ زیر غور لائیں اور خصوصی اختیارات سے کام لے کر لڑکے کو داخلہ دلوا دیں۔ مگر وزیر اعظم نے اس معاملہ میں دخل دینے سے صاف انکار کر دیا۔ انھوں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ اگلے سال تم زیادہ سخت محنت کرو تا کہ تم کو زیادہ نمبر ملیں اور قاعدہ کے مطابق تمھارا داخلہ ہو سکے ۔ (ہندوستان ٹائمز، 17 اکتوبر، 1978)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page