Urdu book · سبق آموز واقعات

چند واقعات

Urdu book, p. 75

By Maulana Wahiduddin Khan

چند واقعات 1۔ اموی خلیفہ سلیمان بن عبدالملک نہایت خوبصورت اور وجیہ شخص تھا۔ ایک روز اس نے سبز جوڑا پہنا اور سبز عمامہ باندھا۔ پھر اپنے آپ کو آئینہ میں دیکھ کر بولا میں ایک جوان بادشاہ ہوں (أَنَا الْمَلِكُ الْفَتَى)۔ اتنے میں اس کی ایک کنیز اس کی طرف دیکھنے لگی۔ سلیمان نے پوچھا تو کیا دیکھ رہی ہے۔ اس نے جواب میں یہ اشعار پڑھے: أَنْتَ نِعْمَ الْمَتَاعُ لَوْ كُنْتَ تَبْقَى غَيْرَ أَنْ لَا بَقَاءَ لِلْإِنْسَانِ لَيْسَ فِيمَا عَلِمْتُهُ فِيكَ عَيْبٌ كَانَ فِي النَّاسِ غَيْرَ أَنَّكَ فَانِ ترجمہ: تو بہترین سرمایہ ہے، کاش تجھے بقا نصیب ہوتی، مگر انسان کے لیے بقا نہیں۔ جہاں تک مجھے علم ہے، تجھ میں کوئی عیب نہیں جو لوگوں میں پایا جاتا ہو، بجز اس کے کہ تو فانی ہے۔ (الکامل للتاریخ، جلد 4، صفحہ 94) اس واقعہ پر ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ سلیمان کا انتقال ہو گیا۔ یہ واقعہ 10 صفر 99ھ کا ہے۔ اس نے تقریبا پونے تین سال حکومت کی اور 45 سال کی عمر پائی۔ 2۔ مصر کے فرعون (Tutankhamen) کا مقبرہ 1923ء میں کھولا گیا۔ مصری علوم کے ماہر لارڈ کارنارون (1866-1923 ,Carnarvon) مقبرہ کے اندر داخل ہوئے تو فوراً بیمار پڑ گئے اور چند ہفتے کے اندر مر گئے۔ اس کے کچھ دنوں بعد آرتھر میں (Arthur Mace, 1874-1928) اور جارج بینڈائٹ (George Benedite, 1857-1926) مقبرہ میں گئے، وہ دونوں بھی چند دنوں بعد اچانک مر گئے۔ یہ واقعہ جب

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page