آغاز کلام
Urdu book, p. 12
By Maulana Wahiduddin Khan
دوبلا پتلا سا ایک آدمی، کھلاسہ، کالے رنگ کا معمولی کوٹ پتلون جس پر تلی بندھی ہوئی نہیں تھی ۔ ہر قسم کے نشان سے خالی ایک معمولی آدمی کی طرح اپنی کرسی پر خاموش بیٹھا ہوا تھا۔ کارروائی بدستور جاری رہی۔ درمیانی وقفہ کے بعد دوسری نشست میں لوگوں نے صدر قذافی سے اصرار کیا تو وہ ڈائس پر گئے۔ وہاں بھی کسی امتیازی نشست پر نہیں بیٹھے بلکہ ایک عام کرسی پر بیٹھے گئے۔ درمیان میں تین بار انھوں نے لوگوں کی فرمائش پر تقریر کی ۔ تینوں تقریریں سادہ الفاظ کے ساتھ ، کسی تمہید کے بغیر شروع ہوئیں اور بالکل اچانک ختم ہوگئیں۔ مسیحی جانب نے مذہب کا روحانی تصور پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ مذہب کو حکومت وغیرہ کے معاملات میں داخل نہیں کرنا چاہیے۔ مذہب کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ قوت محرکہ (motive force) کے طور پر تمام سرگرمیوں میں کام کرے ۔ صدر قذافی نے اس کا جواب دیتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ ویٹن میں تو عیسائیوں کی حکومت قائم ہے ۔ پھر وہ کیسے ہے ۔ مجھے کرنل قذافی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کرنل قذافی کے لژرہ (انقلاب) نے لیبیا کو نقصان زیادہ پہنچایا ہے اور فائدہ کم ۔ اسلام کے بارے میں بھی ان کی بہت سی تعبیرات بالکل احمقانہ ہیں۔ یہاں میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آدمی کے اندر کچھ خاص صفتیں ہونا ضروری ہیں۔ آپ صحیح کام کرنا چاہتے ہوں یا غلط کام ، ہر حال میں آپ کے اندر ان صفتوں کی موجودگی ضروری ہے ۔ ان کے بغیر اس دنیا میں آدمی نہ کوئی صحیح کام کر سکتا ہے اور نہ کوئی غلط کام ۔ "ثورہ" سے پہلے لیبیا میں بادشاہت تھی اور ثورہ کے بعد ڈکٹیٹر شپ ۔ شہر کی دیواروں پر اس طرح کے جملے لکھے ہوئے نظر آئے : نحن نضرب بالحديد اذا مست الثورة ہوٹل کے ایک بڑے ہال میں کتابوں کی تقسیم کا انتظام تھا۔ مگر یہ کت اس میں زیادہ تر پروپیگنڈٹے سے تعلق رکھتی تھیں جن میں بڑھ چڑھ کر ثورہ کی تعریف کی گئی تھی ۔ قرآن کے انگریزی اور فرانسیسی ترجمہ کے کچھ نسخے تھے جو فوراً ہی ختم ہو گئے ۔ اور اس کے بعد وہاں پروپیگنڈا لٹریچر کے سوا کچھ اور موجود نہ تھا ۔ میں اندر داخل ہو کر منتظم سے ملا اور ان سے یہ کہنے کی کوشش کی کہ اس کانفرنس کے موقع پر عیسائی حضرات بڑی تعداد میں آئے ہوئے ہیں اور وہ قرآن کا ترجمہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader