Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

آغاز کلام

Urdu book, p. 17

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغام پھیلانے میں ناکام رہے اور ہم نے مسیحت کا پیغام سارے عالم میں پہنچا دیا ۔ 6 فروری کو معمر قذافی ( صدر جمہوریہ لیبیا ) سے اجتماعی ملاقات ہوئی ۔ تعارف کے فوراَِ بعد انھوں نے کہا : میں آپ کی کتاب الاسلام يتحدى پڑھ چکا ہوں ( قد قرأت كتابك الاسلام يتحدى ) عربی میں یہ کتاب اب تک دس سے زیادہ بار چھپ چکی ہے اور پورے عالم عرب میں پھیلی ہے۔ انھوں نے کتاب کو ایک عظیم کتاب بتایا ۔ ملاقات کے دوران صدر قذافی نے اپنے ایک ساتھی سے راقم الحروف کا تعارف کراتے ہوئے کہا : هو مفكر ومؤلف كبير ونحن نقدره الجهاد ( طرابلس ) ۸ فروری ۱۹۷۶ء ۔ صدر قذافی ایک سادہ آدمی نظر آئے۔ بظاہر ان کو دیکھ کر کسی قسم کی عظمت کا تصور نہیں ہوتا " یہی وہ آدمی ہے جو لیبیا کا حکمراں ہے، جس کے ہاتھ میں ملک کے خزائن ہیں " میں نے سوچا " اس معمولی آدمی میں وہ کون سی خصوصیت ہے جس نے اس کو اس مقام تک پہنچایا " اور میرے دل نے جواب دیا " خطرہ (risk) مول لینے کی صلاحیت " یکم ستمبر ۱۹۶۹ کو جب قاریونس کے معسکر (بیرک) سے اس معمولی افسر اور اس کے ساتھیوں نے بن غازی کی طرف مارچ کیا تو ہر لمحہ ان کے لیے موت کا لمحہ تھا۔ سابق شاہ ادریس اگرچہ اس وقت ترکی میں تھے مگر ان کی سیکیورٹی فورس جو ہوائی جہازوں تک سے مسلح تھی ، کوئی بھی کارروائی کرنے کی مکمل قدرت رکھتی تھی مگر انھوں نے جان پر کھیل کر ریڈیو اسٹیشن پر قبضہ کر لیا اور اچانک اعلان کر دیا : قامت قواتك المسلحة بالاطاحة بالنظام آپ کی مسلح فوجوں نے رجعت پسند، متخلف اور لیبیا کے دوران قیام میں وہاں کے اخبارات کے نمائندوں نے صاحب مضمون سے ملاقاتیں کیں اور اس کی رپورٹیں شائع کیں، روزنامہ الفجر الجدید (طرابلس) کے ہفتہ وار ایڈیشن الاسبوع الثقافی ( ۲۶ مارچ ۱۹۷۶ ) میں جو تفصیلی انٹرویو شائع ہوا تھا اس کے ابتدائی حصہ کا چہرہ مقابل کے صفحہ پر درج ہے ۔ روزنامہ المجھاد ( ۵ فروری ۱۹۷۶ ) کے صفحہ ملاقات کا پہلا پیرا گراف یہ تھا * من مفكرى الاسلام المشاركين في أعمال الحوار المفكر الاسلامی وحيد الدين خان رئيس تحرير مجلة ( الجمعية الاسبوعية ) التي تصدر في دلهى بالهند وصاحب الكتاب الشهير ( الاسلام يتحدى ) . حول دراساته الاسلامية الجديدة قال ( للجهاد ) انه قد انتهى من اعداد دراسة شاملة تصدر في كتاب يحمل عنوان ( الاسلام ) يبرز فيه الحقائق الاساسية للاسلام كما يصدر له في الباكتشان كتاب ( اله واحد انسان واحد ونظام واحد ) . الجهاد الخميس 5 من صفر ١٣٩٦ هـ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page