Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

سفر مدینہ

Urdu book, p. 177

By Maulana Wahiduddin Khan

پریسیڈینٹ تھے۔ ایری ہیتمن اور مال پترا کے بورڈ آف ڈاکٹرس میں شامل تھے۔ مگر وہ اپنی دولت کے درمیان ۲۷ سال سے زیادہ نہ رہ سکے۔ جو دولت اتنی کم مدت تک انسان کا ساتھ دے وہ کس قدر بے حقیقت ہے۔ مگر دنیا کی چمک دمک نے لوگوں کو اتنا خیرہ کر رکھا ہے کہ ہر آدمی اس پر ٹوٹ رہا ہے۔ ہر آدمی چاہتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس کو اپنے لئے حاصل کرلے۔ باہر جب کسی شخص کو بلایا جاتا ہے تو قدرتی طور پر اس کے لئے ہر قسم کی سہولت کا اعلیٰ انتظام کیا جاتا ہے۔ مگر میرا یہ حال ہے کہ ہر سہولت جیسے مجھ کو کاٹتی ہے۔ جو لوگ مجھ کو جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ مجھ کو سادگی میں راحت ملتی ہے نہ کہ تکلف میں۔ یہی وجہ ہے کہ بظاہر خواہ کتنی ہی سہولیات ہوں مگر مجھے باہر کے سفروں میں کبھی سکون نہیں ملتا۔ کو الاپور کے لئے جو ٹکٹ آیا تھا اس میں انھوں نے بطور خود واپسی کا رزرویشن ۲ اگست کو کیا تھا۔ جب کہ روانگی کا رزرویشن ۲۳ جولائی کے لئے تھا۔ مجھے گھبراہٹ تھی کہ اتنے دنوں تک میں کیسے مصنوعی ماحول میں رہوں گا۔ چنانچہ میں نے کو الاپور پہنچ کر سابقہ رزرویشن منسوخ کرا دیا اور دوبارہ ۳۰ جولائی کے لئے واپسی کا رزرویشن کرایا۔ سینمار کے ذمہ داروں کو معلوم ہوا تو انھوں نے سخت اختلاف کیا۔ وہ کسی طرح اس پر راضی نہ ہوئے۔ چنانچہ مجھ کو دوبارہ اسے ۲ اگست کا کرنا پڑا۔ اس سارے معاملہ کا سبب وہ اکتاہٹ تھی جو مجھے ہر سفر میں ہوتی ہے۔ ٹکٹ جب دوبارہ تبدیل ہو کر میرے ہاتھ میں آیا تو دل کی عجیب کیفیت ہوگئی۔ بے اختیار میری زبان سے نکلا : انسان آج اکتاہٹ کو بھی برداشت نہیں کر پاتا پھر کل وہ عذاب کو کیسے برداشت کرے گا۔ لندن سے ایک اعلیٰ معیار کا ماہنامہ نکلتا ہے جس کا نام ساؤتھ (South) ہے۔ ناشرین کے الفاظ میں یہ تیسری دنیا کا میگزین (The Third World Magazine) ہے۔ اس میں افریقہ اور ایشیا کے مختلف ممالک کا ماہانہ جائزہ ہوتا ہے۔ جولائی ۱۹۸۳ کے شمارہ میں ہندوستان کے بارہ میں جو مضمون تھا اس کا خلاصہ میگزین کے اپنے الفاظ میں یہ تھا ۔ With the fires of Hindu-Muslim riots barely damped down in Bombay, the Sikhs of the Punjab prepared to face the final assault on the Golden Temple in Amritsar. بمبئی میں ہندو مسلم فساد کی آگ ابھی مشکل سے بجھی تھی کہ پنجاب کے سکھوں کو امرت سر کے سورن مندر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page