ریاض کا سفر
Urdu book, p. 21
By Maulana Wahiduddin Khan
ہو سکے ۔ کانفرنس پہلی ذی القعده (۲۴ اکتوبر ۱۹۷۶ء) کو شروع ہوئی تھی۔ پہلے اجلاس کا افتتاح سعودی ولی عہد الامیر فہد بن عبدالعزیز نے کیا۔ انھوں نے کانفرنس کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس کانفرنس کی قراردادوں کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہے۔ دوسرے دن کانفرنس کے اعضا کو (جو کہ ۲۶ ملکوں سے آئے تھے) چار کمیٹیوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ پہلی کمیٹی نے کانفرنس کے ایجنڈا کے مندرجہ ذیل مسائل پر غور کیا : اسلامی شریعت کی تطبیق ہر زمان و مکان کے لئے واجب ہے۔ شریعت کے بارے میں پیدا کئے ہوئے شبہات ۔ مسئلہ جہاد۔ دوسری کمیٹی اسلام میں نظام قضاء (عدالت ) حدود شرعیہ کی تطبیق کا سوسائٹی کے امن و استقرار پر اثر مساء الاثنين ۱۳۹۶/۱۱/۲ھ • كلمة سماحة الشيخ عبد العزيز بن باز محاضرتان عنوانها : « وجوب تطبيق الشريعة الإسلامية في كل زمان ومكان » لكل من الاستاذ : الدكتور عبدالسلام الترمايني ، والاستاذ وحيدالدین خان . مساء الثلاثاء ۱۳۹۶/۱۱/۳ هـ • كلمة لسماحة الشيخ عبدالله بن حميد . • محاضرة للاستاذ جمال المرصفاوي « نظام القضاء في الإسلام » مساء الخميس ۱۳۹۶/۱۱/۵ ھ • محاضرتين بعنوان « الغزو الفكري والتيارات المعادية للاسلام » لكل من الدكتور « عبد الستار السعيد » والدكتور المهدي بن عبود .

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader