Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

ریاض کا سفر

Urdu book, p. 22

By Maulana Wahiduddin Khan

تیسری کمیٹی سوسائٹی کے لئے اسلام کا اقتصادی نظام اسلامی بینک نظریہ وتطبیق میں ۔ چوتھی کمیٹی ذرائع ابلاغ اور ان کا اسلامی قدروں کے پھیلانے اور محفوظ رکھنے میں اثر۔ اسلامی تعلیم کا سوسائٹی پر اثر۔ فکری اور اسلام دشمن حملے۔ اگلے چار دنوں تک کمیٹیوں نے صبح کے جلسوں میں الگ الگ اپنے موضوعات پر بحث کی اور اپنی قراردادوں کو قرارداد تیار کرنے والی کمیٹی کے حوالے کر دیا اور عمرہ و زیارت مسجد نبوی کے راغبین نے فوجی جہازوں کے ذریعہ یہ سعادت حاصل کی۔ شام کے جلسوں کو عام اجتماعات کے لئے رکھا گیا تھا جس میں تمام اعضاء اور سعودی یونیورسٹیوں کے طلبا و اساتذہ اور دوسرے دلچسپی رکھنے والے لوگ شریک ہوتے تھے۔ موصول ہونے والے مقالات میں سے پانچ مقالات کو اس موقع پر پڑھنے کے لئے منتخب کیا گیا۔ پہلے دن کے اجلاس میں مولانا وحید الدین خاں صاحب کا مقالہ تھا جو کہ بعض مصروفیات کی وجہ سے کانفرنس میں شریک نہ ہوسکے۔ تاہم انہوں نے اپنا مقالہ بھیج دیا تھا۔ ان کی نیابت میں راقم الحروف نے یہ مقالہ پڑھا۔ یہ مقالہ ، جس کا عنوان وجوب تطبيق الشريعة الاسلامية فى كل زمان ومكان تھا کانفرنس میں پیش ہونے والا سب سے عمدہ مقالہ تسلیم کیا گیا ۔ مقالہ ختم ہونے کے بعد لوگ اس کی مطبوعہ کاپیاں حاصل کرنے کے لئے ٹوٹ پڑے اور تھوڑی دیر میں سارا ذخیرہ ختم ہو گیا۔ کانفرنس میں شریک ہونے والے اعضاء نے بکثرت مجھ سے ملاقات کی اور مقالے کو سراہتے ہوئے مولانا موصوف کو اپنی عقیدت و سلام پہنچانے کی مجھ سے درخواست کی ۔ عمر وزالرباعی ( ڈائرکٹر جنرل الدار التونسية للنشر جو کہ تونس کا سب سے بڑا اشاعتی ادارہ ہے) نے کہا کہ یہ مقالہ اس پورے سال کا سب سے عمدہ مقالہ تھا (هذا اعظم بحث لهذه السنة) ترکی کے نمائندے محامين سراج نے کہا کہ " نہ اکسی قسم تم نے اس مقالہ سے ہمارے دلوں کو ٹھنڈک پہنچائی" ( واللہ انك قد الثلجت

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page