امریکہ کا سفر
Urdu book, p. 239
By Maulana Wahiduddin Khan
لندن سے جہاز روانہ ہوا تو اعلان ہوا کہ لندن سے نیو یارک تک کی دوری سات گھنٹہ میں پوری کی جائے گی۔ سات گھنٹہ کا لفظ حوصلہ شکن تھا۔ کیوں کہ دبئی سے لندن تک کے سات گھنٹے بہت اکتا دینے والے ثابت ہوتے تھے۔ مگر حیرت انگیز طور پر یہ سفر بہت آسانی سے طے ہو گیا۔"ہم نیو یارک پہنچنے والے ہیں" کا اعلان سنائی دیا تو ایسا محسوس ہوا گویا سات گھنٹے صرف سات منٹ میں پورے ہو گئے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ دبئی سے لندن تک کا وقت زیادہ تر جاگنے میں گزرا تھا۔ مگر جہاز جب لندن سے چلا تو ہمیں نیند آگئی اور تقریباً پورا سفر نیند کی حالت میں طے ہوا۔ یہاں تک کہ نیند اس وقت کھلی جب کہ جہاز کے اناؤنسر نے اعلان کیا کہ "اپنی پیٹی باندھ لیں۔" نیند بھی کیسی عجیب نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے راحت و سکون کے لیے بنائی ہے۔ نیو یارک کے جے ایف کے ائیر پورٹ میں داخل ہوئے تو وہاں دیوار پر ہر زبان میں "ویلکم" لکھا ہوا تھا۔ سو اگتم، خوش آمدید اور مرحبا کے الفاظ بھی لکھے ہوئے نظر آئے۔ اس طرح گویا نیو یارک کا ائیر پورٹ بزبان حال اعلان کر رہا تھا کہ آپ ایک انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہہونچ گئے ہیں۔ ائیر پورٹ پر "اسمبلی آف دی ورلڈ رز ریلیجنس" کے نمائندے بڑے بڑے حروف میں لکھا ہوا بینر لیے ہوئے موجود تھے۔ ان کی رہنمائی میں نیو یارک سے نیوجرسی کا سفر شروع ہوا۔ نیوجرسی اور نیو یارک کے درمیان تقریباً پچاس میل کا فاصلہ ہے۔ نیوجرسی اگرچہ ایک الگ علاقہ ہے تاہم وہ "عظیم تر نیو یارک" کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے۔ نیوجرسی میں ایک بہت بڑا ہوٹل ہے جو آٹھ سو ایکڑ رقبہ میں قائم ہے۔ یہ رزورٹ (resort) کے انداز میں پہاڑیوں اور سر سبز درختوں کے ماحول میں بنایا گیا ہے۔ بڑی بڑی کانفرنسیں اکثر اسی ہوٹل میں ہوتی ہیں۔ موجودہ کانفرنس کے لیے دنیا بھر سے ہر مذہب کے نمائندے بلائے گئے تھے۔ ان کی مجموعی تعداد تقریباً سات سو تھی ۔ کانفرنس کے دوران ایک ہفتہ کے لیے پورا ہوٹل رزرو کر لیا گیا تھا۔ میرا قیام یہاں کمرہ نمبر ۶۲۲ میں تھا۔ ہوٹل کا نام و پتہ یہ ہے :
Americana Great Gorge Resort Route 517, Mc Afee, New Jersey 07428 U.S.A.
کانفرنس کے منتظمین نے شرکار کے لیے ہر قسم کا بہترین انتظام کیا تھا۔ مگر چوں کہ یہ ایک مذہبی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader