ریاض کا سفر
Urdu book, p. 24
By Maulana Wahiduddin Khan
۵ مولانا وحید الدین خاں ان میں اول الذکر اور دونوں آخر الذکر شریک نہ ہوسکے جس کا کانفرنس کے اعضاء کو شدید افسوس رہا۔ کانفرنس کے ساتھ ساتھ جامعۃ الامام محمد بن سعود نے اسلامی کتابوں کی نمائش کا بھی انتظام کیا تھا جس میں ۱۶ ملکوں کے ناشرین نے شرکت کی۔ کانفرنس اپنی جگہ بہت اہم تھی اور عمدہ اور طویل تیاریوں کی وجہ سے مکمل طور سے منظم و پرسکون تھی ۔ سعودی عرب کے ممتاز اسلامی ہفت روزہ ” الدعوة “ نے اس کانفرنس کو لقاء قمة علـــی المستوى الفکری ( اسلامی فکر کی چوٹی کا کانفرنس) سے تعبیر کیا۔ کانفرنس کے آخر میں ہم لوگوں نے اصرار کر کے یہ قرارداد بھی پاس کی کہ جامعۃ الامام محمد بن سعود میں کانفرنس کا مستقل آفس کھولا جائے جس کی ذمہ داری قراردادوں کو نافذ کرنا اور کرانا ہو۔ جامعہ کے ذمہ داروں سے مجھے یہ احساس ملا کہ وہ لوگ عزم صادق سے اس امانت کو نبھانے والے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader