Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

امریکہ کا سفر

Urdu book, p. 262

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ یہ ہے کہ آپ نے صرف دور رسالت مآب ہی نہ دیا، جو ایک معیاری اور مثالی دور ہے۔ بلکہ ایسے انسان تیار کیے کہ خلافتِ راشدہ کا ادارہ وجود میں آیا جس کے بارہ میں خود آپ ہی نے فرمایا کہ علیکم بسنّتی وسنّة الخلفاء الراشدين ۔ اس طرح آپ نے ایک تاریخی عمل کا آغاز کیا جس نے مسلم تاریخ میں تسلسل (continuity) قائم کیا ۔ اور آپ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ایک ایسا گروہ چھوڑا جس کے ذریعہ اسلام کی دولت اور حضور کی سنت دنیا کے کونے کونے تک پہنچ سکے ۔ ترکی کے ایک صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ وہ استنبول یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ میں نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ کمال اتا ترک ایک یہودی تھا۔ انھوں نے کہا کہ نسلی اعتبار سے تو یہ بات صحیح نہیں۔ مگر وہ ہمارے لیے عیسائیوں اور یہودیوں سے بھی زیادہ برا تھا۔ اس نے ترک قوم کو ذبح کر دیا۔ میں نے پوچھا کہ کیسے ذبح کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس نے ہمارا رشتہ ہماری تاریخ سے کاٹ دیا۔ اور کسی قوم کے لیے اس سے بڑا کوئی ذبیحہ نہیں۔ ایک مغربی ملک کے ایک پروفیسر نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو بہت سی مشکلات ہیں۔ میں نے کہا کہ پھر کون سی قوم ہے جس کو مشکلات درپیش نہیں ۔ میں نے کہا یہ صحیح ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو بعض مشکلات درپیش ہیں ۔ مگر مشکل زندگی کی ایک حقیقت ہے ۔ آپ کسی حال میں اس سے بچ نہیں سکتے صرف صورت کا فرق ہے ۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کو دیکھیے ، ایران اور عراق کو دیکھیے ۔ سعودی عرب اور لیبیا کو دیکھیے ، سب کے درمیان مشکلات و مسائل ہیں ۔ حالاں کہ یہ سب اسلامی ملک ہیں ۔ مشکلات و مسائل کا تعلق مسلم اور غیر مسلم سے نہیں ۔ جہاں صرف مسلمان ہی مسلمان ہوں وہاں مسلمانوں اور مسلمانوں کے درمیان مسائل پیدا ہو جائیں گے ۔ مسائل اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتے جب تک موجودہ دنیا کا خاتمہ نہ ہو جائے ۔ انھوں نے میرے نقطہ نظر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ، آپ صحیح کہتے ہیں : We have to learn to live with problems instead of protesting against them. ایک سر دار جی کناڈاسے آئے تھے ۔ وہ تقریباً ۲۰ سال سے کناڈا میں رہ رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے قرآن کے کئی ترجمے دیکھے مگر کسی سے تسلی نہیں ہوئی ۔ میں نے کہا کہ آپ صرف ترجمہ پڑھنا چاہتے ہیں یا اس کے ساتھ کمنٹری بھی ۔ انھوں نے کہا کہ کمنٹری ہو تو اور بھی اچھا ہے ۔ وہ بچوں کو اردو زبان بخوبی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page