Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

امریکہ کا سفر

Urdu book, p. 264

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ ایک امریکی مبلغ ہیں۔ امریکہ میں ایک ادارہ ہے جس کا نام ہے : International Temperance Association یہ ادارہ شراب نوشی اور اس طرح کی دوسری چیزوں کے خلاف ہے۔ موصوف اس سلسلہ میں بہت سے ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہ ہندوستان بھی جاچکے ہیں ان سے بہت دیر تک اس موضوع پر گفتگو ہوئی۔ آخر میں میں نے کہا کہ آپ لوگ شراب نوشی کے خلاف جو مہم چلا رہے ہیں اس کا محرک مذہب ہے یا طبی تحقیقات۔ انھوں نے کہا کہ دونوں۔ میں نے کہا کہ بائبل میں تو شراب کو جائز کرنے والی آیتیں موجود ہیں۔ پھر آپ بائبل کے حوالے سے کس طرح اس کے عدم جواز کو ثابت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بائبل کے موجودہ انگریزی ترجمہ کی بابت آپ کا کہنا صحیح ہے۔ مگر قدیم عبرانی بائبل سے شراب کا جواز ثابت نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ قدیم عبرانی نسخہ میں اس سلسلہ میں دو الفاظ آتے ہیں۔ زازن (Yayin) یہ لفظ قدیم عبرانی میں انگور کا رس مع الکوہل کے لیے بولا جاتا ہے۔ دوسرا لفظ شکار (Shekar) ہے۔ یعنی انگور کا وہ تازہ رس جو بغیر الکوہل کے ہو بائبل کے موجودہ انگریزی ترجمہ میں یہ غلطی کی گئی ہے کہ مذکورہ دونوں لفظوں کے لیے ایک ہی لفظ Wine استعمال کیا گیا ہے۔ حالاں کہ اصل عبرانی میں دو لفظ تھا۔ قدیم عبرانی متن کے مطابق انگور کا سادہ رس جائز ہے اور انگور کا وہ رس جو خمیر کے بعد نشہ آور ہو جائے، جائز نہیں۔ یہ لوگ بہت دلچسپ انداز میں شراب کے خلاف پر چار کرتے ہیں۔ مثلاً ایک لکچر میں انھوں نے شراب نوشی کے خلاف دلائل دیے۔ آخر میں انھوں نے حاضرین کے سامنے دو برتن رکھے ۔ ایک برتن میں پانی تھا اور دوسرے برتن میں شراب ، اس کے بعد حسب پروگرام ایک گدھا لکچر ہال کے اندر داخل کیا گیا۔ اب لکچر دینے اپنے سامعین سے پوچھا کہ یہ بتائیے کہ گدھا دونوں میں سے کس برتن سے سپئے گا۔ سامنے کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک شخص نے بلند آواز سے کہا۔ " پانی کے برتن سے " لکچر رنے کہا بہت اچھا جناب۔ اب آپ یہ بتائیں گے کہ کیوں ایسا ہے کہ وہ شراب کے مقابلہ میں پانی کو ترجیح دیتا ہے۔ آدمی نے جواب دیا____ کیوں کہ وہ ایک گدھا ہے : Because he's an ass. یہاں دنیا بھر کے بہت سے لوگوں سے ملاقات اور تبادلہ خیال ہوا پروفیسر ہو سٹسن اسمتھ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page