امریکہ کا سفر
Urdu book, p. 301
By Maulana Wahiduddin Khan
ساڑھے تیرہ ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ سوئٹزر لینڈ کے خفیہ کھاتے ناجائز دولت جمع کرنے کا محفوظ ترین ذریعہ بن گئے ہیں۔ ان کھاتوں کے ذریعہ جاسوسوں اور تخریب کاروں کو رقمیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اخبارات میں یہ خبر آئی تھی کہ ۱۹۸۵ میں ایران نے سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں ۱۲ ملین ڈالر جمع کیے اور اس کے ذریعہ سے خفیہ طور پر امریکی ہتھیار خریدا ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ امریکی ہتھیار اسرائیل کے راستہ سے ایران ہو پہنچے ۔ (ٹائمز آف انڈیا ۲۳ نومبر ۱۹۸۶ ، صفحہ ۱۶) ہمارے جہاز میں دوسرے اخبارات در رسائل کے ساتھ امریکہ کا ٹائم میگزین بھی موجود تھا۔ ٹائم نے پچھلے سال میں ۴۷ کور اسٹوری چھاپی ہے ۔ اس کی اشاعت ۸ دسمبر ۱۹۸۶ میں اس کی ۴۷ ویں کور اسٹوری تھی۔ یہ ایران کے لیے امریکی ہتھیار کی سپلائی کے بارہ میں تھی اور اس کا عنوان تھا : A scandal involving arms for Iran ٹائم کی اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایران نے سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں خفیہ کھاتے کھول رکھے ہیں۔ ان کے ذریعہ وہ مغربی ملکوں سے بھاری قیمت دے کر ہتھیار خریدتا ہے ۔ ٹائم کے مطابق ، اس دوران اسرائیل نے ایران کے ہاتھ ۲۴ ملین ڈالر کے امریکی ہتھیار فروخت کیے۔ یہ ہتھیار امریکہ کی اصل قیمت کے لحاظ سے ۱۲ ملین ڈالر کے تھے۔ اس طرح اسرائیل نے تقریباً ۲۵۰ فی صد زیادہ قیمت وصول کی ۔ اسرائیل نے اصل رقم (Exact amount) امریکہ (سی آئی اے) کو ادا کی اور باقی رقم خود رکھ لی : Israel sold Iran $ 12 million worth of weapons at a price that included a mark-up as high as 250% , or $ 42 million (p 20). جنیوا کی جس عمارت میں ایران نے ہتھیاروں کا یہ معاملہ کیا ، اس کی تصویر ٹائم (۱۵ دسمبر ۱۹۸۶) صفحہ ۱۳ پر دیکھی جاسکتی ہے ۔ ایران کے اپنے اعلان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل دونوں عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔ ان عظیم تر دشمنوں سے امام خمینی کا اتحاد ہو جاتا ہے ، مگر عراق کے صدام حسین سے ان کا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader