Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

امریکہ کا سفر

Urdu book, p. 306

By Maulana Wahiduddin Khan

پیش قدمی کرتے ہوئے روم کی دیواروں تک پہونچ گئے ۔ اس زمانہ میں فرانس کا جنوبی حصہ اور اس کے ساتھ سویٹزرلینڈ کا قابلِ لحاظ حصہ بھی مسلم سلطنت میں شامل کر لیا گیا : مگر سویٹزرلینڈ کے بارہ میں یہ بات تاریخ سے ثابت نہیں ہوتی ۔ دسمبر ۱۹۳۱ میں ایک سفر کے دوران مہاتما گاندھی جنیوا آئے تھے ۔ انھوں نے وکٹری ہال (Victory Hall) میں ایک تقریر کی ۔ اس کا موضوع تھا : سچائی خدا ہے (Truth is God) اس کا ذکر کرتے ہوئے لوئی فشر نے لکھا ہے کہ لاد مذہب قسم کے لوگ گھنٹوں تک ان پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے رہے ۔ مگر مہاتما گاندھی نے کامل سکون کے ساتھ ان کا جواب دیا ، ان کے چہرہ کی ایک رگ بھی حرکت میں نہیں آئی : موجودہ زمانہ کے بے شمار مسلم لیڈروں میں سے کسی ایک کے یہاں بھی برداشت کی یہ مثال نہیں ملتی ، یہی وجہ ہے کہ کسی ایک مسلم لیڈر نے بھی وہ کامیابی حاصل نہیں کی جو مہاتما گاندھی نے موجودہ زمانہ میں حاصل کی ۔ سویٹزرلینڈ کی ایک مشہور گھڑی ہے جس کا نام رولکس (Rolex) ہے۔ اس کا اشتہار ایک میگزین میں نظر سے گزرا ۔ اشتہار میں گھڑی کے ساتھ ایک فلم پروڈیوسر (Placido Domingo) کی تصویر بنی ہوئی تھی ۔ وہ کہہ رہا تھا کہ یہ گھڑی میرے لیے بہترین ہے۔ کیوں کہ میرے طریقہ کے برعکس اس کو کبھی آرام کی ضرورت نہیں : گھڑی ایک بہت چھوٹی چیز ہے ، مگر وہ ایک بہت بڑی چیز کی یاد دلاتی ہے ۔ اور وہ خدا کا عظیم الشان نظام ہے ۔ زمین ہر لمحہ گھومتی ہے ، وہ کبھی آرام نہیں کرتی ۔ اسی طرح اس دنیا کی تمام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page