Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

افریقہ کا سفر

Urdu book, p. 326

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک سفر ایک عالمی اسلامی کانفرنس (۱۵ ستمبر تا ۲۰ ستمبر ۱۹۸۶) میں شرکت کے لیے افریقہ کا سفر ہوا۔ یہ سفر میرے تمام سفروں میں سب سے زیادہ واقعات سے بھرا ہوا (eventful) سفر تھا۔ اگر اس کی تمام باتیں لکھی جائیں تو شاید پورا الرسالہ بھر جائے، مگر تاہم میں اس کی مختصر روداد بیان کروں گا۔ ۱۲ ستمبر کی شام کو دہلی کے نئے ہوائی اڈہ (اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ) پہنچا۔ جدید طرز کا یہ ایئرپورٹ دو ہزار ہیکٹر رقبہ میں بنایا گیا ہے۔ اس کا اضافہ شدہ بجٹ ۱۰۰ کروڑ روپیہ تھا۔ اگر چہ اس کی آخری تکمیل ابھی باقی ہے۔ تاہم اس کا رسمی افتتاح یکم مئی ۱۹۸۶ء کو کیا گیا ہے۔ اب پالم کا قدیم ہوائی اڈہ ملک کی اندرونی پروازوں کے لیے خاص کر دیا گیا ہے۔ نیا ہوائی اڈہ جب آخری طور پر مکمل ہو گا تو وہ سالانہ ۳۵ ملین مسافروں کو چڑھلا اور اتار سکے گا۔ یہاں بیک وقت ایک سو ہوائی جہازوں کے کھڑے ہونے کے لیے جگہ ہو گی ۔ نئے ہوائی اڈہ کی بلڈنگ اور اس کا نظام جدید بین اقوامی معیار پر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ اتنا بڑا ہے کہ یہاں بیک وقت سو جہاز اتر سکتے ہیں یا روانہ ہو سکتے ہیں۔ پانی کے معقول انتظام کے لیے ۲۷ ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں۔ سامان منتقل کرنے کی پٹی (conveyer belt) کو جدید طرز کا بنایا گیا ہے تاکہ مسافروں کو اپنا سامان لینے کے لیے کم سے کم انتظار کرنا پڑے۔ قدیم ہوائی اڈہ پر صرف ۲۲ کاؤنٹر تھے، یہاں ۸۰ کسٹم کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ ٹیلی فون کی ۵۰۰ لائیں ہیں جو الیکٹرانک سسٹم پر قائم ہیں۔ یہاں مشینی زینہ (escalator) لگایا گیا ہے۔ ہوائی جہاز پر چڑھنے اور ہوائی جہاز سے اترنے کے لیے اس سے پہلے قدیم طرز کی سیڑھی (tarmac) ہوتی تھی۔ اب جدید طرز کے معلق پل (aero-bridge) بنائے گئے ہیں جو جہاز کے دروازہ سے جوڑ دیئے جاتے ہیں۔ وغیرہ۔ تاہم کھلی سیڑھی سے چڑھنے اترنے میں جو رومانی منظر ہوتا ہے وہ بند قسم کے ایئر برج سے چڑھنے اور اترنے میں موجود نہیں ۔ نیز کار کردگی کے اعتبار سے صورت حال زیادہ اطمینان بخش نہیں۔ مثلاً اندرا گاندھی ایئر پورٹ سے ہم نے اپنے دفتر میں ٹیلی فون کرنا چاہا۔ مگر بار بار نمبر ملانے کے باوجود ایسا ہو اک دوسری طرف سے " ہیلو " کی آواز آتی تھی ۔ مگر ہماری آواز نہیں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page