Urdu book · سفرنامہ غیر ملکی اسفار

آغاز کلام

Urdu book, p. 8

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک سفر ۱۹ جنوری ۱۹۷۰ کو نئی دہلی کے لیبی سفارت خانہ کے پریس ایڈوائزر میرے دفتر میں آئے اور انھوں نے مجھے بتایا کہ حکومت لیبیا نے آپ کو ندوۃ الحوار الاسلامی ایسی (۱-۵ فروری ۱۹۷۰) میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے ۔ ۲۲ جنوری کو لیبی سفیر ڈاکٹر رجب الزروق سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے فوراً ہی ویزا اور ضروری کاغذات دے دیئے ۔ دیگر رسمی کارروائیوں سے گزرنے کے بعد ۳۰ جنوری کو ایر انڈیا کے بوئنگ ۴۷۴ سے روانگی ہوئی ۔ کویت اور روم ہوتے ہوئے یکم فروری کو ہم طرابلس کے ہوائی اڈہ پر اترے ۔ اس قسم کا سفر میرے لیے ہمیشہ وحشت کا باعث ہوتا ہے۔ ہم دہلی کے ہوائی اڈہ کی عمارت میں داخل ہوئے اور "صنعتی پنجروں" کی زندگی شروع ہو گئی۔ ہوائی اڈہ سے ہوائی جہاز میں، ہوائی جہاز سے کار میں ، کار سے ہوٹل میں ، ہوٹل سے آڈیٹوریم میں۔ غرض صنعتی تمدن کے پیدا کردہ خوبصورت پنجروں کا ایک غیر منتم سلسلہ تھا اور ہم ایک سے دوسرے میں منتقل ہو رہے تھے۔ مشینوں کے معجزے ، سائنسی کاریگری کے جلوے اور ٹیکنکل ترقیوں کے کمالات کے درمیان خود انسان ایک غیر اہم وجود بن کر رہ جاتا ہے ۔ اگر ترقی یہی ہے تو یہ ترقی انسان کو انتہائی مہنگی قیمت پر ملی ہے۔ کھلی دھوپ ، تازہ ہوا اور قدرت کی فضا سے محروم ہو کر ہم ایک مصنوعی زندگی میں بند ہو گئے ہیں۔ یہ زندگی بظاہر کتنی ہی حسین اور چمک دار نظر آتی ہو وہ ہماری فطرت کے مطابق نہیں ۔ انسان جب قدرتی ماحول میں ہوتا ہے تو وہ اپنے آپ سے بھی قریب ہوتا ہے اور خدا سے بھی۔ جب کہ صنعتی تمدن کے ماحول میں وہ دونوں چیزوں سے دور ہو جاتا ہے ۔ روم میں دوسرا جہاز لینے کے لیے ۳۶ گھنٹے رکنا پڑا ۔ یہ وقت شہر کے ایک ہوٹل میں گزرا ۔ ہم ایرپورٹ کی عمارت میں تھے کہ تیز برف باری شروع ہو گئی۔ بڑے بڑے شیشوں کے باہر سارا میدان سفید نظر آنے لگا ۔ ایرپورٹ کی ایرکنڈیشنڈ عمارت کے اندر بالکل سکون تھا ، مگر جیسے ہی ہم باہر نکلے ، نہایت ٹھنڈی ہوا اور کپکپی طاری کر دینے والی سردی نے ہمارا بے رحم استقبال کیا ۔ عمارت کے اندر اور اس کے باہر کا فرق دیکھ کر قرآن کی وہ آیت یاد آئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آخرت میں ایک دیوار ہوگی ، اس کے ایک طرف جنت کی نعمتیں ہوں گی اور اس کے دوسری طرف دوزخ کا عذاب (الحدید ۱۳) طرابلس کے سمینار کی خصوصیت یہ ہے کہ اس موقع پر دنیا کے دو سب سے بڑے مذاہب اس لیے جمع

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page