Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)
ایک سفر
Urdu book, p. 101
By Maulana Wahiduddin Khan
پانی نکال لیا جائے اور وہ اپنے آپ ہلاک ہو جائے۔ سینگال کی ایک عجیب جغرافی صفت ہے جو دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں پائی جاتی۔ وہ یہ کہ ایک اور ملک اٹلانٹک کے ساحل سے ایک لمبے انکلیو (enclave) کی صورت میں سینگال کے اندر گھسا ہوا ہے۔ یہ دوسرا ملک گا مبیا ہے جو انگلی کی مانند تقریباً ۲۰ میل چوڑا اور ۲۰۰ میل لمبا اٹلانٹک کے ساحل سے سینگال کے اندر تک چلا گیا ہے : سینگال ایک خوش حال ملک ہے اور گا مبیا ایک غریب ملک۔ سینگال میں غلہ کے علاوہ فاسفیٹ ، لوہا ، پٹرول وغیرہ پیدا ہوتا ہے ۔ جب کہ گا مبیا کی حالت تقریباً ویسی ہے جو برصغیر میں بنگلہ دیش کی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader