Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)
ایک سفر
Urdu book, p. 143
By Maulana Wahiduddin Khan
تو رحمت کے فرشتے استقبال کے لئے آجاتے ہیں تاکہ مجھ کو اپنے ساتھ لے جاکر ”دار الخلد“ میں پہنچا دیں۔ حدیث قدسی میں آیا ہے کہ (انا عند ظن عبدی بی) میں بندہ کے گمان کے ساتھ ہوں ) کیا عجب کہ اللہ تعالیٰ اپنے عاجز بندے کے اس گمان کو پورا کر دے اور ایئر پورٹ کے دنیوی تجربے کو میرے لئے آخرت کے معاملے کی پیشگی خبر بنا دے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader