Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 157

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ صورت حال ان ملکوں میں پیش آتی ہے جو قطبین کے قریب واقع ہوں۔ ان علاقوں میں ان دنوں رات چھوٹی ہوتی ہے اور دن بڑا۔ دوسرے موسم میں وہاں دن چھوٹا ہوتا ہے اور رات بڑی۔ جو ممالک خط استواء سے قریب ہیں وہاں یہ جغرافی مظہر دکھائی نہیں دیتا۔ ۳ جولائی کو دوشنبہ کا دن تھا۔ میں نے ہوٹل میں ایک صاحب کو ٹیلیفون کرنا چاہا جن کا روم نمبر 1829 تھا۔ میں اپنے کمرہ کے ٹیلیفون پر یہ نمبر گھما تا رہا۔ مگر دوسرے کمرہ میں گھنٹی نہیں بجتی تھی۔ آخر ریسپشن ڈسک پر پوچھا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ کمرہ کے ٹیلیفون کا نمبر 80-42-166 ہے۔ اسی طرح میرے کمرہ کا نمبر 1029 تھا۔ مگر اس کا ٹیلیفون نمبر یہ تھا : 06-42-166 - آزاد دنیا کے تمام ملکوں میں یہ قاعدہ ہے کہ کمرہ کا جو نمبر ہوتا ہے وہی اس کا فون نمبر بھی ہوتا ہے۔ مگر یہاں کے نظام میں ہر چیز پر سادگی کے بجائے پیچیدگی کا انداز چھایا ہوا ہے۔ یہاں کے پیچیدہ سسٹم کے بارہ میں اس طرح کے کئی تجربے ہوئے۔ میں نے ایک روسی تعلیم یافتہ شخص سے پوچھا تو اس نے کہا کہ میں بہت سے ملکوں میں گیا ہوں۔ میں خود محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے یہاں کا نظام ہر جگہ سے زیادہ پیچیدہ ہے۔ ہم کو بہت سی غیر ضروری مشکلات پیش آتی ہیں۔ اور اس کی وجہ ہمارے یہاں کی حد درجہ بڑھی ہوئی بیوروکریسی ہے۔ ان کے سوویت روس کے کچھ ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی۔ اس میں حسب ذیل افراد شریک تھے: مسٹر الکسی لون کوف (Alexei I. Lounko) ڈپٹی ہیڈ ، ساؤتھ ایشین ڈپارٹمنٹ، اینڈری سور وکن (Andrei A. Sorokin) جنرل سکریٹری، سوویت انڈین فرینڈ شپ سوسائٹی، ڈاکٹر جنادی او دیف (Gennady P. Avdeyed) سکریٹری، سوویت انڈین فرینڈ شپ سوسائٹی، الکسی وی گالکن (Alexey V. Galkin) سکریٹری یوایس ایس آر فرینڈ شپ سوسائٹی۔ اس ملاقات میں زیادہ تر اس موضوع پر گفت گو ہوئی کہ سوویت یونین کے مسلمانوں اور انڈیا کے مسلمانوں کے درمیان تعلقات کس طرح بڑھائے جا سکتے ہیں۔ ماسکو میں قیام کے دوران بار بار شہر میں آنے جانے کا اتفاق ہوا۔ اس کے مختلف حصے دیکھے۔ یہاں کی ایک بات مجھے پسند آئی۔ سڑک پر اور فٹ پاتھ پر سامان بیچنے والے کہیں نظر نہیں آئے جب کہ دہلی میں اور ہندوستان کے دوسرے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں یہ کار و باری مصیبت انتہائی عام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page