Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 161

By Maulana Wahiduddin Khan

ذاتی کارکردگی سے ترقی کر سکتے ہیں۔ مگر جب تمام لوگوں کو سرکاری ملازم بنا کر انھیں مقرر تنخواہ پر ڈال دیا جائے تو لوگوں کے اندر ذاتی محرک کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے۔ اب آدمی کسی چیلنج سے دوچار نہیں ہوتا جو اس کی قوت عمل کو متحرک کرے۔ ایسا سماج کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ اور یہی اشتراکی روس کے ساتھ ہوا۔ اشتراکی روس کے لئے مارکسزم کا دوسرا تحفہ جنگ جوئی تھا۔ مارکس نے بتایا کہ دنیا میں بہتر نظام لانے کے لئے جنگ ضروری ہے۔ کیوں کہ استحصال کرنے والا طبقہ نمائش کے ذریعہ اپنے مفادات سے دست بردار نہیں ہوتا۔ اس لئے مزدور طبقہ کو اس سے جنگ کرنی پڑتی ہے۔ تاکہ برابری کا سماج قائم کرنے میں جو واحد رکاوٹ ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دے۔ مارکس کا یہی نظریہ تھا جس نے سوویت یونین کو امریکہ کا دشمن بنا دیا۔ کیوں کہ"سرمایہ دارانہ نظام"کے اس سب سے بڑے ایجنٹ کونیسٹ و نابود کئے بغیر دنیا میں اشتراکی سماج نہیں لایا جا سکتا تھا۔ اس نظریہ نے روس کی بہترین طاقت کو جنگی کارروائیوں کی طرف موڑ دیا جس کے نتیجہ میں یہ ہوا کہ آخر کار وہ دیو الیہ ہوکر رہ گیا۔ اب اشتراکی روس نے اس مجنونانہ قسم کے جنگی نظریہ سے تو بہ کر لی ہے۔ روس کے موجودہ حکمران میخائیل گور باچیف کو امن کی قیام امن کی خدمات پر 1990 کا نوبیل انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ناروے کی انعام کمیٹی کے بیان کے مطابق (ہندوستان ٹائمس ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۰) گور باچیف کے پرسترائیکا (Perestroika) کے نتیجہ میں پچھلے چند سالوں میں مشرق اور مغرب کے درمیان تعلقات میں ڈرامائی تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں۔ ٹکراؤ کی جگہ اب بات چیت نے لے لی ہے: In the last few years dramatic changes have taken place in the relationship between East and West. Confrontation has been replaced by negotiation. مگر عجیب بات ہے کہ عین اسی وقت ساری دنیا کے " اسلام پسند " نو جوانوں نے اس تباہ کن جنگی نظریہ کو اسلامائز کر کے اس کا جھنڈا اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ اب ہر جگہ وہ بم اور گولی کی منطق سے اسلامی انقلاب برپا کرنے کا ہنگامہ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ مسلم نوجوان سید قطب ، خمینی اور مودودی کے نظریات سے متاثر ہیں اور ان کو مفکرین اسلام کا خطاب دیتے ہیں۔ حالانکہ زیادہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page