Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 18

By Maulana Wahiduddin Khan

نے پایا کہ مغربی ممالک میں اسلام ہے مگر مسلمان نہیں۔ اور یہاں مسلم ملک میں مسلمان ہیں مگر اسلام نہیں (رأيت في بلاد الغرب اسلاماً بلا مسلمين - ثم عدتُ هنا ف وجدت مسلماً بلا اسلام) اس سفر میں میری ملاقات ڈاکٹر عبد المنعم خطاب سے ہوئی۔ وہ مصری عالم ہیں اور ۲۰ سال سے امریکہ کی ریاست اوہائیو کے شہر ٹالیڈو میں رہتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ شیخ محمد عبدہ نے جو کچھ کہا ہے اس کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل درست ہے (هذا حق) شیخ محمد عبدہ نے یہ بات کردار کے اعتبار سے کہی۔ میرے ذاتی تجربہ کے مطابق بھی یہ ایک حقیقت ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ انھوں نے کردار کی طاقت کھودی ہے۔ اور مغربی قوموں کی خاص صفت یہ ہے کہ وہ کردار کی طاقت سے مسلح ہیں۔ یہی وہ فرق ہے جس نے موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کو مغلوب اور اہل مغرب کو غالب بنا دیا ہے نہ کہ وہ نام نہاد سازشیں (موامرات)، جن کا ذکر مسلمانوں کی ہر تقریر و تحریر میں جوش و خروش کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ موریس بکائی کی کتاب (بائبل قرآن اور سائنس) کا عربی ترجمہ ہو گیا ہے۔ چنانچہ بڑی تعداد میں عربوں نے اس کو پڑھا ہے۔ ایک تعلیم یافتہ عرب نے کہا کہ موریس بکائی نے قرآن کا تو پوری طرح اعتراف کیا ہے، مگر انھوں نے حدیث کا انکار کر دیا ہے۔ میں نے کہا کہ اس انکار کی وجہ یہ ہے کہ موریس بکائی نے ایک نکتہ کو نہیں سمجھا۔ اصل یہ ہے کہ جس زمانہ میں قرآن اترا، اس زمانہ میں ساری دنیا میں تمثیلی اسلوب رائج تھا۔ اس بنا پر حدیث میں زمانی رعایت کی بہت پر کہیں کہیں تمثیل کا اسلوب بھی ملتا ہے۔ مگر قرآن میں تمثیل کا اسلوب موجود نہیں۔ مثلاً حدیث میں ہے کہ آگ کی شدت جہنم کی سانس کی وجہ سے ہے (ان شدة الحر من فيح جهنم) یہ تمثیل ہے نہ کہ حقیقت۔ چنانچہ قرآن میں یہی بات ان لفظوں میں کہی گئی: قل نار جہنم اشد حرّاً (التوبہ ۸۱) موریس بکائی نے اس قسم کی حدیثوں کو حقیقت پر محمول کیا اور ان کا انکار کر دیا۔ کیوں کہ سائنسی اعتبار سے یہ بات ان کی سمجھ میں نہیں آئی کہ مٹی جون کی گرمی جہنم کی پھونک سے ہو سکتی ہے۔ یہ سن کر ایک صاحب نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ رسول کے کلام میں زمانی تانبہ پایا جاتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page