Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 19

By Maulana Wahiduddin Khan

میں نے کہا کہ یہ تاثر نہیں ہے بلکہ رعایت ہے۔ "رعایت" کا لفظ اگرچہ ایک عربی لفظ ہے۔ مگر مذکورہ عرب دوست اس کو نہ سمجھ سکے۔ آخر کار میں نے "مراعات" کا لفظ استعمال کیا تو وہ فوراً سمجھ گئے۔ جس مفہوم کے لئے ہم رعایت کا لفظ بولتے ہیں، اس کے لئے موجودہ عرب مراعات کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بات وہی ہے جو مخاطب کی فہم سے مطابقت کرے۔ جو بات مخاطب کی فہم کے مطابق نہ ہو، وہ کہے جانے کے باوجود مخاطب کے لئے لا معلوم بنی رہے گی۔ ایسی بات متکلم کی نسبت سے کہی جا چکی ہوگی، مگر مخاطب کی نسبت سے وہ ابھی تک ان کہی پڑی ہوئی ہوگی۔ شیخ امجد حیدر آبادی (۳۱ سال) طرابلس میں ایک جاپانی فرم میں کام کرتے ہیں۔ وہ اس سے پچھلے ۴ سال سے وابستہ ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جاپانیوں کی ترقی کا راز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں چار سال سے جاپانیوں کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ ان لوگوں کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ کام کرتے ہیں۔ وہ تھکنے کو کوئی عذر نہیں سمجھتے۔ مقررہ وقت سے زیادہ کام کریں گے۔ رات کو اپنے گھر میں ہیں، کوئی کام یاد آ جائے تو رات کو اٹھ کر دفتر میں آ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر وہ چند آدمی ایک کمرہ میں ہوں تو بات زیادہ کریں گے اور کام کم۔ مگر کئی جاپانی ایک کمرہ میں ہوں تو وہ کبھی بات نہیں کریں گے۔ ہر ایک صرف اپنے کام میں مشغول ہوگا۔ جب تک وہ کام کی میز پر ہیں، وہ کام کے سوا کبھی اور کچھ نہیں کریں گے۔ ان کا مانٹو ہے ۔ کرو یا مر جاؤ : Do or die میں نے پوچھا کہ آپ نے چار سال کے اندر جاپانیوں کو کبھی آپس میں جھگڑتے دیکھا۔ انھوں نے کہا کہ کبھی نہیں۔ اس کے برعکس ہندوستان اور پاکستان کے جو تھوڑے سے مسلمان یہاں آباد ہیں، ان میں کوئی اتحاد نہیں۔ مسلمانوں کی ترقی کی راہ میں ان کی یہی کمی رکاوٹ ہے نہ کہ کسی غیر قوم کی سازش یا عناد ۔ ۲۷ ستمبر کو مسٹر فضل اللہ ولموٹ (۴۵ سال) سے ملاقات ہوئی۔ آجکل وہ ملیریا کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں رجسٹرار ہیں۔ وہ آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ ان کا ابتدائی نام کلائیو ولموٹ (Clive Wilmot) تھا۔ اس کے بعد انھوں نے اسلام کا مطالعہ کیا اور اسلام قبول کر لیا۔ وہ انگریزی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page