Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

United Nations High Commissioner for Refugees

Urdu book, p. 232

By Maulana Wahiduddin Khan

مکہ کے انگریزی پر چہ مسلم ورلڈ لیگ جرنل ( جولائی ۔ اگست ۱۹۹۰) نے امام وارث دین محمد کا ایک انٹرویو چھاپا تھا۔ اس کا ایک سوال یہ تھا: Q. What are the deficiencies of American Muslims today. A. Our main deficiency in America is the need for materials. Other religions in America mainly depend on their literature. So our main deficiency is that we need much more excellent literature for doing an excellent job of Dawah in the United States. (47-48) تو پوچھا گیا کہ دعوت کے کام کے سلسلہ میں آج امریکی مسلمانوں کی بنیادی کمی کیا ہے۔ انھوں نے جواب دیا کہ امریکہ میں ہماری بنیادی کمی سامان کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں دوسرے مذاہب اپنی تبلیغ کے لئے زیادہ لٹریچر پر انحصار کرتے ہیں۔ اس لئے ہماری بنیادی کمی یہ ہے کہ ہم زیادہ اعلیٰ قسم کے دعوتی لٹریچر کے ضرورت مند ہیں۔ تاکہ ہم امریکہ میں زیادہ اعلیٰ پیمانہ پر دعوتی کام کر سکیں۔ یہاں یہ سوال ہے کہ مسلمانوں میں ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ابھی تک انگریزی میں اعلیٰ قسم کی دعوتی کتا نہیں تیار نہ ہوسکیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے تمام علماء اور دانش ور نفرت مغرب یا نفرت امریکہ میں جی رہے ہیں۔ ایسی حالت میں ان کے لئے نا ممکن ہے کہ وہ اہل مغرب کے لئے اعلیٰ دعوتی لٹریچر تیار کر سکیں۔ دعوتی کلام کے لئے محبت بھرا دل درکار ہے نہ کہ نفرت بھرادل۔ امریکہ کے سفر میں میری ملاقات ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمان سے ہوئی ۔ وہ دین سے بھی واقف تھے اور اسی کے ساتھ انگریزی کی اچھی صلاحیت رکھتے تھے۔ گفتگو کے دوران انھوں نے امریکہ کے خلاف سخت نفرت کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ یہ میرے نزدیک سراسر غیر داعیانہ مزاج ہے ، اور غیر داعیانہ مزاج کے ساتھ کبھی داعیانہ لٹریچر تیار نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ کے زمانہ قیام میں عام ملاقاتوں کے علاوہ متعدد بار اجتماعی خطاب کا موقع ملا ۔ یہ خطابات زیادہ تر تذکیری نوعیت کے تھے۔ میں نے ان خطابات میں آخرت پسندانہ مزاج ، اتحاد اور دعوت کی اہمیت پر زور دیا۔ ان خطابات کا ایک نقشہ اگلے صفحہ پر درج کیا جاتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page