Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

United Nations High Commissioner for Refugees

Urdu book, p. 241

By Maulana Wahiduddin Khan

سکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ نیچے ہو اکادباؤ نر یادو ہوتا ہے، اس لئے ایندھن کو جلانے کے لئے پٹرول کی زیادہ مقدار خرچ ہوتی ہے۔ جب کہ اوپر ہو اکادباؤ کم ہونے کی وجہ سے پٹرول کا خرچ تقریباً نصف کے بتدریج گھٹ جاتا ہے۔ جہاز کا بلندی پر جانا، جہاز کے لئے مفید ہے مگر وہ انسان کے لئے سخت مضر ہے۔ انسان کے اندر خون کا جو دوران ہے، اس کو متوازن رکھنے کے لئے ہوا کا مناسب دباؤ انتہائی ضروری ہے۔ یہ دباؤ زمین کی سطح پر بالکل مناسب مقدار میں موجود رہتا ہے۔ مگر اوپر کی فضا میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہو جاتا ہے۔ کم دباؤ کی اس ہوا میں اگر انسان کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو جسم میں خون کا رکن مشکل ہو جائے گا۔ ایسی حالت میں خون کان، ناک، آنکھ سے بہنے لگے گا، حتیٰ کہ وہ جلد کو پھاڑ کر نکل پڑے گا۔ اور پھر تھوڑی دیر میں انسان کی موت واقع ہو جائے گی۔ اس مسئلے کے حل کے لئے ہوائی جہاز میں وہ انتظام کیا گیا ہے جس کو کیبن کا دباؤ (cabin pressurization) کہا جاتا ہے۔ یہ طریقہ ۱۹۴۰ء سے ہوائی جہازوں میں استعمال کیا جارہاہے۔ اس سے پہلے، ہوائی جہاز زیادہ بلندی پر نہیں اڑ سکتے تھے۔ آج ہم ہوائی جہاز کے اندر اسی طرح بیٹھتے ہیں جس طرح زمین کی سطح پر کوئی شخص کار کے اندر بیٹھتا ہے۔ مگر یہ آسانی اس خصوصی انتظام کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے جس کا اہتمام جدید جہازوں کے اندر موجود ہوتا ہے۔ یہی موجودہ دنیا کا عام قانون ہے۔ یہاں کوئی مسئلہ دوسرے مسئلے سے الگ نہیں۔ یہاں ایک مسئلہ کے ساتھ دوسرے بہت سے مسائل وابستہ ہوتے ہیں۔ جو شخص کسی مسئلہ کو اس طرح چھیڑے کہ اس نے دوسرے مسائل کی رعایت نہ کی ہو وہ بدترین مجرم ہے۔ کیوں کہ وہ اپنی حد پر نہیں رکا ، اپنی نااہلی کے باوجود وہ اپنی حد سے باہر نکل گیا۔ ٹوکیو میں مجھے ٹرانزٹ پیسنجر کے طور پر دو دن ٹھہرنا تھا۔ ایسے مسافروں کا انتظام ایئر کمپنی کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ ٹوکیو ایئر پورٹ پر اتر کر میں نے ہوٹل کے رجسٹریشن کارڈ کی بابت دریافت کیا۔ جواب ملاکہ آپ فلاں جگہ چلے جائیے ، وہاں بورڈ پر آپ کا کارڈ لگا ہوا ہوگا ۔ متعلقہ جگہ پر پہنچا تو وہاں ٹائپ کیا ہوار جسٹریشن کارڈ پیشگی طور پر موجود تھا۔ اس طرح کی باقاعدگی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page