Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

United Nations High Commissioner for Refugees

Urdu book, p. 242

By Maulana Wahiduddin Khan

میں نے اب تک کسی اور ایئر پورٹ پر نہیں دیکھی۔ ایئر پورٹ سے ہر آدھ گھنٹہ پر بسیں، ہوٹل اور شہر جاتی ہیں۔ میں میجر امولک سنگھ کے ساتھ باہر نکلا تو ایک بس کھڑی ہوئی تھی۔ اس پر لکھا ہوا تھا ہوٹل نریت ٹوکیو (Narita Tokyo) ہم اس پر بیٹھ گئے۔ بس چلتی ہوئی ایک ہوٹل پر رکی۔ اندر داخل ہو کر اپنا کارڈ دکھایا تو ہمیں بتایا گیا کہ آپ کا رجسٹریشن ہوٹل نکو نریتا (Nikko Narita) میں ہے۔ اب دوسری بس سے دوبارہ ایئر پورٹ واپس آنا پڑا۔ ایئر پورٹ سے ایک اور بس ملی۔ اس نے ہمیں ہمارے ہوٹل میں پہنچایا۔ یہ غلطی ہوٹل کے نام میں مشابہت کی وجہ سے پیش آئی۔ اسی طرح زندگی میں ایسا ہوتا ہے کہ آدمی محض لفظی مشابہت کی وجہ سے ایک بے حقیقت چیز کو حقیقت سمجھ لیتا ہے۔ آدمی کو چاہئے کہ وہ پوری تحقیق کر کے چیزوں کو اختیار کرے۔ یا کم از کم اس کے اندر یہ حوصلہ ہو کہ جب اس کی غلطی اس پر واضح ہو جائے تو وہ فوراً صحیح چیز کی طرف پلٹ آئے۔ نکو ہوٹل میں میرا قیام کمرہ نمبر ۲۴۵ میں تھا۔ ٹوکیو ایک بے حد مشینی شہر ہے۔ یہاں کی پوری زندگی ایک بہت بڑی مشین نظر آتی ہے۔ میرے پاس ایک مہینہ کا ویزا تھا۔ یہاں کا اسلامک سنٹر مجھے مزید ٹھہرانا چاہتا تھا اور ٹوکیو میں میرا پروگرام رکھنا چاہتا تھا۔ مگر ٹوکیو کی مشینی زندگی سے مجھے بہت جلد وحشت ہو گئی۔ میں یہاں زیادہ ٹھہرنے کے لئے اپنے آپ کو آمادہ نہ کر سکا۔ " اسلامک سنٹر جاپان " ٹوکیو میں واقع ہے (03-460-6169 .Tel) وہ ۱۹۶۵ میں قائم ہوا ۔ اس کی باقاعدہ عمارت ۱۹۸۴ میں تعمیر ہوئی۔ اس نے جاپانی زبان میں ۲۵ کتابیں چھاپنی ہیں۔ اس کا ایک سه ماهی جریدہ بھی جاپانی زبان میں نکلتا ہے جس کا نام السلام ہے۔ اس کا سرکولیشن تین ہزار ہے۔ اس کے تحت بچوں کا اسکول قائم ہے۔ سیمینار وغیرہ منعقد کئے جاتے ہیں۔ وہ نکاح اور دوسری دینی ضرورتیں پورا کرنے کا مرکز بھی ہے۔ وغیرہ جاپان میں کسی بھی قسم کا ند یہی امتیاز نہیں ہے۔ چنانچہ برابر کچھ نہ کچھ افراد اسلام قبول کرتے رہتے ہیں۔ مگر دوسرے ملکوں کی طرح ، یہ سب اپنے آپ ہو رہا ہے۔ سنٹر کے تعارف نامہ میں اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس میں ہمارا کوئی کارنامہ نہیں۔ اسلام میں خود کشش ہے اور وہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page