Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

United Nations High Commissioner for Refugees

Urdu book, p. 243

By Maulana Wahiduddin Khan

خود اپنی طاقت سے کھیلتا ہے: ۱۹۰۹ میں پہلے جاپانی مسلمان نے حج کیا تھا۔ پہلی مسجد کو بے میں ۱۹۳۵ میں بنائی گئی۔ ۱۹۵۲ میں پہلی جاپانی مسلم تنظیم بنی جس کا نام جاپان مسلم ایسوسی ایشن تھا۔ جاپان کی ۱۲۰ ملین آبادی میں مسلمانوں کی تعداد صرف ہزاروں میں ہے۔ تاہم مستقبل میں اسلام کی ترقی کی کافی امید نظر آتی ہے۔ ہوٹل کے کمرہ میں نئے عہد نامہ (New Testament) کا ایک عمدہ نسخہ موجود تھا۔ یہ دو کالمٹی انداز میں چھپا تھا۔ بائیں کالم میں انگریزی انجیل اور دائیں کالم میں اس کا جاپانی ترجمہ چھپا ہوا تھا ۔ یہ جاپان بائبل سوسائٹی کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔ اس کے شروع میں یوحنا ر: ۱۶ کی ایک آیت کے کئی ترجمے دئے گئے تھے اور لکھا ہوا تھا کہ یہ آیت ۱۲۰۰ سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کی جا چکی ہے۔ وہ آیت عربی کے ترجمہ کے مطابق یہ تھی : لان ھکذا احب الله العالم حتى بذل ابنه الوحيد لكى لا يهلك كل من يؤمن به بل تكون له الحياة الابدية میں نے سوچا کہ یہ بھی کتنا الم ناک واقعہ ہے کہ ہلاکت سے بچنے کا جھوٹا نسخہ ساری دنیا میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ مگر ہلاکت سے بچنے کا جو سچا نسخہ ہے اس کو اہل عالم تک پہنچانے کی تڑپ کسی کے اندر نہیں۔ ہوٹل میں ایک نہایت نفیس قسم کی رنگین چھپی ہوئی کتاب تھی۔ اس کا نام تھا حب پان آج (Japan Now) اس میں جاپانی زندگی کے مختلف مناظر بے حد عمدہ چھپائی کے ساتھ موجود تھے ۔ ہر چیز نہایت پر کشش دکھائی دے رہی تھی۔ یہ "جاپانی جنت کا تعارف تھا۔ مگر جب میں ٹوکیو کی سڑکوں پر نکلا تو یہ جاپانی جنت کہیں موجود نہ تھی ۔ بے شمار مسائل نے عملاً اس جنت کو بے معنی بنا رکھا تھا۔ اس میں شک نہیں کہ خدا کی بنائی ہوئی یہ زمین بے حد حسین ہے۔ اس میں وہ تمام امکانات رکھ دئے گئے ہیں جن کے ذریعہ یہاں ایک خوبصورت دنیا بنائی جا سکے۔ مگر جدید سائنسی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page