سفرِ امریکہ ۶
Urdu book, p. 263
By Maulana Wahiduddin Khan
تھا۔ میں نے اپنی گھڑی تبدیل نہیں کی تھی۔ چنانچہ ملک ملک کے اعتبار سے میری گھڑی کا وقت بدتر رہا۔ امریکہ میں ساڑھے دس گھنٹے کا فرق تھا ، جاپان میں ساڑھے تین گھنٹہ کا، بینکاگ میں ڈیڑھ گھنٹہ کا۔ کراچی میں یہ فرق آدھ گھنٹہ رہے گا اور دہلی پہنچ کر ملک کا وقت اور میری گھڑی کا وقت یکساں ہو جائے گا۔ یہی وہ آفاقی حقیقت ہے جو قرآن میں رب المشارق و المغارب کے لفظوں میں بیان کی گئی ہے۔ بینکاگ ایئر پورٹ کی دیوار پر یہ لکھا ہوا نظر آیا کہ بینکاگ کا مطلب ہے فرشتوں کا شہر : Bangkok means – the city of angels. قدیم زمانہ میں ہر قوم نے اسی طرح اپنے شہر، اپنی زبان ، اپنے پہاڑ ، اپنے دریا ، اپنے درخت ، غرض ہر نمایاں چیز کو خصوصی اہمیت کا حامل سمجھ کر ان کا ایک مقدس نام دے رکھا تھا۔ یہ قدیم مشر کا نہ تو ہما ت کا نتیجہ تھا۔ اس دور کو اسلام کے موحدانہ انقلاب نے ختم کیا۔ اب مشر کا نہ تو ہما ت اگر کہیں باقی ہیں تو تاریخی آثار کے طور پر باقی ہیں نہ کہ زندہ عقیدہ کے طور پر۔ ۱۰ دسمبر ۱۹۹۰ء کی صبح کو دہلی واپس پہنچا۔ واپسی کے بعد مختلف لوگوں کے خط اور پیغام ملے۔ ان سے ان کے تاثرات کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہاں صرف ایک تاثر نقل کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عبد الحمید خاں صاحب اپنے خط مورخہ ۱۷ دسمبر ۱۹۹۰ء میں لکھتے ہیں : It was indeed a pleasure and heart warming occasion for us to listen to you during your recent trip to the USA. ڈاکٹر صاحب موصوف بلا معاوضہ خدمت کے طور پر ایک ادارہ چلا رہے ہیں۔ اس ادارہ کا مقصد امریکہ اور کناڈا میں مقیم مسلم خاندانوں کو مناسب رشتہ نکاح کی تلاش میں مدد دینا ہے۔ ان کا خاص دائرہ عمل وہ لوگ ہیں جو برصغیر ہند سے جاکر امریکہ اور کناڈا میں آباد ہو گے۔ ضرورت مند لوگ حسب ذیل پتہ پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں : Dr. Abdul Hameed Khan, Islamic Marriage Bureau, P.O. Box 472, Atwood, California 92601, U.S.A.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader