ایک سفر
Urdu book, p. 301
By Maulana Wahiduddin Khan
ٹاخ، کیتھولک چرچ، کا صدر مقام ہے: ویٹیکن کی سرکاری زبان لاطینی ہے۔ ویٹیکن کے تمام آفیشل ڈاکومنٹ لاطینی زبان ہی میں تیار کئے جاتے ہیں۔ مگر لاطینی نہ بان عربی زبان کی مانند نہیں۔ وہ ایک مردہ زبان ہے۔ صرف کچھ اختصاصی علماء ہی اس میں مہارت رکھتے ہیں۔ چنانچہ لسانی امور میں اکثر غلطیاں ہوتی رہتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ۱۹۸۹ء میں پوپ کے اسکینڈینیویا کے سفر پر ویٹیکن حکومت نے ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔ اس میں سوئیڈن کے لئے جو قدیم لاطینی لفظ (Sueta) لکھا گیا تھا اس کا تلفظ غلط تھا: اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے متاثر ہو کر ویٹیکن نے لاطینی زبان کی ایک ڈکشنری خصوصی اہتمام کے ساتھ تیار کرائی ہے۔ اس میں (13,500) نئے الفاظ شامل ہیں۔ اس کی پہلی جلد حال میں چھپی ہے اور دوسری جلد عنقریب چھپنے والی ہے۔ یہ کام ایک پندرہ سالہ ادارہ لیٹن فاؤنڈیشن (Latin Foundation) کے تحت کیا جارہا ہے۔ اسلام کے سوا دوسرے تمام ادیان کی مذہبی زبان اب کلاسیکل بن چکی ہے۔ یہ صرف اسلام ہے جس کی مذہبی زبان آج بھی مکمل طور پر ایک زندہ زبان ہے۔ یعنی عربی زبان۔ ویٹیکن کو دیکھنے کے بعد ہم روم کی مسجد اور اسلامی مرکز دیکھنے کے لئے گئے۔ یہ مقام ایرپورٹ سے بذریعہ کار پون گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ یہ روم کا ایک پر فضا مقام ہے۔ ویٹیکن میں اندر اور باہر ہر طرف صرف عمارتوں کا ایک پتھر یلا جنگل نظر آتا ہے۔ مگر اسلامی مرکز کے چہاروں طرف کھلا ہوا علاقہ ہے۔ یہاں دور دور تک درخت اور سبزہ دکھائی دیتا ہے۔ تاہم یہ مرکز ابھی تک زیر تعمیر ہے۔ وہاں نماز قائم نہیں ہو سکی ہے۔ ایک اطالوی کمپنی اس کی تعمیر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader