Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 414

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کی وجہ سے دور تک سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے۔ ایک گنبد کی یہ مسجد خود بھی نہایت عظیم اور پر وقار عمارت کی صورت میں کھڑی ہوئی ہے۔ یہ مسجد رابطہ العالم اسلامی کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ اس کے دروازہ پر المسجد الجامع بروکسل (Grande Mosque) لکھا ہوا ہے۔ ایک اور بورڈ بتا رہا ہے کہ اسی عمارت میں بلجیم کا اسلامی اور ثقافتی مرکز (المركز الاسلامی والثقافی بیلجیکا) بھی قائم ہے۔ مسجد کے ساتھ وسیع احاطہ بھی موجود ہے۔ ہم یہاں ۱۲ بجے دن میں پہنچے تھے۔ اس وقت مسجد کے دونوں دروازے بند تھے ۔ اس لئے ہم مسجد کے اندر داخل ہو کر تحیۃ المسجد ادا نہ کر سکے ۔ دروازہ کے نوٹس بورڈ پر یہ الفاظ لکھے ہوئے تھے : المسجد يفتح ابوابه في وقت الصلاة ۔ یعنی مسجد کے دروازے نماز کے وقت کھلتے ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page