Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 445

By Maulana Wahiduddin Khan

جھوٹ باندھا ہے (لقد کذب علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وعلی ابی ذر و علی الاسلام ) اس کو دکھانے کے بعد میں نے پوچھا کہ کیا یہ صحیح ہوگا کہ اس الزام کو دیکھنے کے بعد آپ امام نووی کی کتابیں پڑھنا چھوڑ دیں۔ ایک عرب نو جوان نے کہا کہ " قرآن عرب کی زبان میں اترا ہے" میں نے کہا کہ یہ نہ کہئے، بلکہ یہ کہئے کہ قرآن انسان کی زبان میں اترا ہے۔ اگر آپ یہ سمجھیں کہ قرآن عربوں کی زبان میں اترا ہے تو آپ قرآن کے ۵۰ فیصد معانی سے محروم رہ جائیں گے۔ برطانی نو مسلموں کے بارہ میں ایک کتاب نظر سے گزری۔ اس میں برطانی نو مسلموں کے تاثرات ان کی تصویروں کے ساتھ نقل کئے گئے ہیں۔ اس کا نام و پتہ یہ ہے: Islam Our Choice, compiled by Dr S.A. Khulus, The Woking Muslim Mission & Literary Trust, The Shah Jehan Mosque, Woking, Surrey, England. ۳۶۰ صفحہ کی اس کتاب میں سیکڑوں نو مسلموں کے تاثرات نقل کئے گئے ہیں۔ کچھ لمبے ہیں اور کچھ صرف چند سطروں پر مشتمل ہیں۔ صفحہ ۳۹ پر جیو ٹائلر (Geo T. Tyler) کا ایک مختصر اقتباس ان الفاظ میں نقل کیا گیا ہے کہ میں نے مقدس قرآن کا مطالعہ کیا۔ اسلام ایک صاف اور خوبصورت مذہب ہے۔ وہ نجات کو اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیتا ہے نہ کہ ایک خدا کے بیٹے کے سولی پر چڑھنے کا نتیجہ۔ I studied the Holy Qur'an. Islam is a clean, wholesome faith and makes the salvation of man his own duty, and not dependent on the sacrifice of a 'Son of God.' (p. 139) مانچسٹر میں ایک مسیحی فادر سے میری گفتگو ہوئی۔ میں نے ان کے سامنے مذکورہ بات پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام کے سوا تمام دوسرے مذاہب محرف ہو چکے ہیں۔ یہ تو گویا خدا کو بلیم دینا ہے۔ کیوں کہ یہ آپ لوگ بھی مانتے ہیں کہ وہ ندا مذہب خدا کی طرف سے آئے۔ پھر جب وہ خدا آئی مذہب تھے تو خدا نے کیسے گوارا کیا کہ اس کے بھیجے ہوئے تمام مذاہب محرف ہو جائیں اور صرف ایک غیر محرف مذہب دنیا میں باقی رہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page