ایک سفر
Urdu book, p. 455
By Maulana Wahiduddin Khan
اس معاملہ میں امام احمد کا مسلک حقیقۃً وہ ہے جو ابن رجب حنبلی نے اپنی کتاب جامع العلوم والحکم (صفحہ ۲۸۲) میں نقل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلطان کا سامنا مت کرو، کیوں کہ اس کی تلوار کھینچی ہوئی ہے (لا يتعرض الى السلطان فان سيفه مسلول)، یہی امام احمد کا اصل مسلک ہے اور یہی تمام دوسرے محدثین کا مسلک بھی۔ وگن کے زمانہ قیام میں کچھ لوگ ایک انگریز نو مسلم کو میرے پاس لے آئے۔ وہ اعلی تعلیم یافتہ تھا اور اس کی عمر تقریباً ۲۷ سال تھی۔ اس کو میں نے دیکھا تو وہ مجھے مجذوبانہ انداز میں دکھائی دیا۔ میرا ابتدائی تاثر یہ تھا کہ وہ معتدل (sound mind) آدمی نہیں ہے۔ مگر بات کی تو وہ نہایت ذہین معلوم ہوا۔ تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ وہ لندن سے تعلق رکھتا ہے۔ اس نے اپنے ذاتی مطالعہ سے اسلام قبول کیا تھا۔ اس کے بعد جب وہ لندن کے مسلمانوں سے قریب ہوا تو وہ سخت ذہنی خلجان میں مبتلا ہوگیا۔ وہ جس مسجد میں جاتا ہر مسجد والے کہتے کہ تمہاری نماز غلط ہے۔ تم اس طرح نہیں اُس طرح نماز پڑھو کوئی کہتا کوٹ پتلون اتار کر تم کو اسلامی لباس پہننا چاہئے ۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد تم کو اپنی ظالم قوم سے متنفر ہو جانا چاہئے تھا اور تم اب تک اپنے دل میں انگریز قوم کی محبت لئے ہوئے ہو ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ نظری اسلام سے وہ متاثر ہوا تھا مگر عملی اسلام کے بارہ میں وہ سخت توحش میں پڑ گیا۔ چوں کہ وہ بے حد سنجیدہ تھا ، اس تجربہ نے اس کو نیم پاگل بنا دیا۔ معلوم ہوا کہ اس طرح کے بہت سے نو مسلم ہیں۔ حتیٰ کہ یہ یہاں کا ایک مستقل مسئلہ بن گیا ہے۔ وگن میں، ۲۲ ستمبر کو میں ایک عرب نوجوان کے ساتھ ٹہلنے کے لئے نکلا۔ ہم لوگ ایک مقام پر پہنچے وہاں سڑک کے دوسرا طرف ایک اسکول تھا۔ سفید فام بچے اسکول کے سامنے کھلے میدان میں جمع تھے۔ میں وہاں میدان کے کنارے کھڑا ہوگیا۔ بچوں نے مجھ کو دیکھا تو ہاتھ ہلا ہلا کر بائی بائی کرنے لگے۔ پھر وہ دوڑ کر میرے قریب آئے۔ وہ کچھ کہہ رہے تھے۔ مگر میں اچھی طرح ان کی بات کو نہ سمجھ سکا۔ البتہ ایک بچہ جو مجھ سے کافی قریب آگیا تھا، اس نے بلند آواز میں کہا (Are you Father Christmas) میرے ساتھی نے مزید سوال کیا تو اس نے کہا (He looks like Father Christmas) اس اثناء میں ایک اور بچہ قریب آگیا۔ اس نے کہا : Father Christmas, get me a computer

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader