Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 613

By Maulana Wahiduddin Khan

گہی مسلم لیڈروں نے تقسیم ہند کی تحریک چلائی۔ اس کے جواب میں اکھنڈ بھارت کی تحریک چلی۔ ان تحریکوں کے نتیجہ میں جو گرمی پیدا ہوئی اس نے ہندوستان کو جھلس کر رکھ دیا۔ ٹھیک یہی بوسنیا میں بھی پیش آیا۔ راستہ میں ائیر انڈیا کا فلائٹ میگزین (جنوری۔ فروری ۱۹۹۳) دیکھا۔ اس کے صفحہ ۷ پر یہ جاذب سرخی تھی _______ سمائی ٹیلیفون (sky phone) اس سرخی کے نیچے لکھا ہوا تھا کہ دنیا آپ کی انگلی کے تحت (The world at your tip) اس میں بتایا گیا تھا کہ ائیر انڈیا کے بوئنگ جہاز میں سفر کرتے ہوئے آپ سمائی ٹیلیفون کے ذریعہ دنیا کے کسی بھی مقام پر ٹیلیفون کر سکتے ہیں: On the Boeing 747-400, you can call anywhere around the globe, using skyphone. ان سطور کو پڑھتے ہوئے خیال آیا کہ موجودہ زمانہ میں اس قسم کے مشینی واقعات گویا قدرت الہی کا تعارف ہیں۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ ساری کائنات خدا کے قبضہ قدرت میں ہے۔ وہ ہر جگہ جو چاہتا ہے اور جس طرح چاہتا ہے اپنے حکم کی تنفیذ کر رہا ہے۔ یہ عظیم واقعہ کیوں کر انجام پاتا ہے، موجودہ مشینی ترقیاں اسی کا ابتدائی سطح پر امکانی تعارف ہیں۔ اگر آپ نقشہ پر دیکھیں تو کیسا بلانکا سے دہلی آنے کے لئے سیدھار استہ اس طرح ہے۔ کیسا بلانکا ، طرابلس ، اسکندریہ ، کویت ، بندر عباس ، دہلی ۔ مگر میں کیسا نلکا سے پیرس جا رہا ہوں۔ یہ گویا الٹی طرف سفر ہے۔ پھر پیرس سے میں دہلی کے لئے فلائٹ لوں گا۔ یہ مسلم دنیا کے پچھڑے پن کی قیمت ہے۔ کیوں کہ مناسب پرواز مجھے پیرس ہی سے مل سکتی ہے۔ کیسا بلانکا (الدار البیضاد) سے پیرس جاتے ہوئے ہمارا جہاز اسپین کے اوپر سے گزار۔ اسپین کے تصور سے ماضی کی تاریخ کی بہت سی باتیں تازہ ہوگئیں۔ اسپین میں مسلمانوں کا دور ایک بے حد پر از واقعات دور تھا۔ شاید کسی بھی دوسرے مقام سے اتنے زیادہ اسلامی واقعات وابستہ نہیں ہیں جتنا کہ اسپین سے وابستہ ہیں۔ اسپین میں تقریبا ہر قسم کے واقعات موجود ہیں۔ وہ بذات خود ایک مکمل تاریخ ہے۔ تاہم اس وقت میں مسلم اسپین کے بارے میں کچھ نہیں لکھوں گا۔ کیوں کہ جلد ہی ان شاء اللہ اسپین کے لیے میرا ایک سفر ہوگا۔ اس وقت سفر نامہ اسپین کے تحت ان شاء اللہ اس کا تذکرہ کیا جائے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page