Urdu book · سفرنامہ: غیر ملکی اسفار (حصہ دوم)

ایک سفر

Urdu book, p. 614

By Maulana Wahiduddin Khan

انٹرنیشنل ہیرلڈ ٹریبیون (۲۵ فروری) دیکھا۔ اس کے ایڈورٹائزمنٹ سیکشن میں نصفہ کویت کے بارہ میں تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ خلیج کی جنگ کے بعد کویت کس طرح دوبارہ معمول پر آ گیا ہے اور ترقی کی طرف اپنا سفر طے کر رہا ہے۔ اس دنیا میں نقصانات پیش آتے ہیں، مگر اسی کے ساتھ دنیا میں یہ امکان بھی وافر مقدار میں موجود ہے کہ اگر ہمت اور منصوبہ بندی سے کام لیا جائے تو ہر نقصان نئے عظیم تر فائدہ کا زینہ بن جاتا ہے۔ اخبار میں نئے کویت کی جو تصویریں دی گئی تھیں ان میں سے ایک مسجد بھی تھی جو جدید کویت کے اوپر گویا خدائی نگراں کے طور پر کھڑی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ مذکورہ ٹریبیون کی ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ بوسنیا کے مسلمان اور کرواٹ دونوں کے نمائندے واشنگٹن میں اس ہفتہ کے آخر میں ملنے والے ہیں تاکہ بوسنیا میں مشترکہ دو قومی ریاست (unified bi-national Bosnian state) کی تجویز پر گفتگو کر سکیں۔ حالات بتاتے ہیں کہ بوسنیا کے لوگوں نے زندگی کا یہ راز پا لیا ہے لیک بعد از خرابی بسیار ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page