Urdu book · سفرنامہ اسپین و فلسطین

سفرنامہ فلسطین

Urdu book, p. 130

By Maulana Wahiduddin Khan

حتی لتحسبه عربيا مسلما۔ وقد خسر العلم بموته خسارة يصعب ان تعوض۔ وخسر العرب والمسلمون صديقامن طراز نادر (جان بیرک عربی اور اسلام سے محبت کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ اس کو ایک عرب مسلمان سمجھتے ، اس کی موت سے علم کا ایسا خسارہ ہوا، جس کا بدل ملنا مشکل ہے، اور عرب اور مسلمان نے اپنے ایک انوکھے ہمدرد کو کھودیا)۔ میں نے کہا کہ استعماری دور میں اس طرح کے بہت سے یورپی پیدا ہوئے جو یا تو اسلام دوست بن گئے یا انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ اس میں ہمارے لیے ایک بہت بڑا سبق چھپا ہوا ہے۔ وہ یہ کہ جب’’استعمار‘‘جیسا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ کوئی غیر قوم آپ کے اوپر سیاسی غلبہ حاصل کر لیتی ہے۔ مگر اس کا دوسرا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس عمل کے دوران اہل اسلام اور غیر اہل اسلام کے درمیان اختلاط پیش آتا ہے۔ بالفاظ دیگر مدعو خود چل کر داعی کے پاس آ جاتا ہے ۔ لوگ عام طور پر پہلے رخ کو دیکھتے ہیں، وہ اس واقعہ کا دوسرا پہلو نہیں دیکھتے، اس لیے وہ اس کو استعمال بھی نہیں کر پاتے۔ اگر اس دوسرے پہلو کو منظم طور پر استعمال کیا جائے تو جاک بیرک جیسے ہزاروں لوگ پیدا ہو جائیں۔ حتیٰ کہ خود اسرائیلیوں میں بھی، جن کو اب تک آپ صرف دشمن اور مخالف اسلام کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ یروشلم میں میں نے مختلف لوگوں سے پوچھا کہ کہا جاتا ہے کہ یہودی موجودہ مسجد اقصیٰ کو ڈھاکر وہاں دوبارہ ہیکل سلیمانی بنانا چاہتے ہیں۔ مگر لوگوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ ایک صاحب نے کہا کہ یہ ایک بے وقوفی کی بات ہوگی کہ ہزار سال کی تاریخ کو رد کر کے نئی تاریخ لکھنے کی کوشش کی جائے۔ ایک عیسائی انجینئر جو روم میں رہتے ہیں اور بار بار یروشلم آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سنا کہ یہودیوں میں کوئی سنجیدہ خواہش اس بات کی ہے کہ ہیکل سلیمانی کو دوبارہ اسی جگہ بنایا جائے۔ بعض انتہا پسند افراد ایسا کہتے ہوں گے مگر نہ وہ یہودی قوم کی بات ہے اور نہ حکومت اسرائیل کی بات: I have never heard that there is a serious intention to rebuild the temple of Israel on the same area where it was before its last destruction. (Antonello Paba) مجھے جس ہوٹل میں ٹھہرایا گیا اس کا انگریزی نام (7-arches Hotel) ہے، اور اس کا عربی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page