Urdu book · سفرنامہ اسپین و فلسطین

سفرنامہ فلسطین

Urdu book, p. 170

By Maulana Wahiduddin Khan

یہاں ’زیارت‘ کے لیے آتے رہتے ہیں۔ بہائی اپنے مذہب کو یونیورسل مذہب کہتے ہیں۔ ان کے یہاں شادی بیاہ پر کوئی پابندی نہیں۔ وہ وحدت ادیان کی وکالت کرتے ہیں۔ ایک بہائی نے کہا: It doesn't matter what you believe, the sientific fact is that we are all brothers inhabiting the same world. We believe that all religions have validity and we accept them. اسرائیل کے زمانہ قیام میں کئی بار میں نے دیکھا کہ یہودی کس طرح یہاں ایک شاندار زندگی گزار رہے ہیں۔ ’’کیا یہ وہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے۔‘‘ میں نے سوچا میری سمجھ میں آیا کہ لعنت کا کوئی لازمی تعلق خوش حالی یا بدحالی سے نہیں۔ یہ عین ممکن ہے کہ کوئی فرد یا قوم خدا کے نزدیک لعنت زدہ ہو مگر موجودہ دنیا میں وقتی طور پر وہ شاندار قسم کی مادی زندگی حاصل کرلے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں ،ملعون ہونے کا مطلب رحمت الہی سے محروم ہونا ہے۔ جن فرد یا گروہ پر خدا کی لعنت ہو وہ بے حسی کا شکار ہو جائے گا۔ خدا کی نظر میں اس کا ہر عمل بے قیمت ہو جائے گا، خواہ بظاہر وہ کوئی درست عمل کیوں نہ دکھائی دیتا ہو۔ یہودی نفسیات فخر کی نفسیات ہے۔ ان کی ہر بات میں فخر کا احساس جھلکتا ہے۔ یہودی میوزیم ڈائسپورا(Diaspora) کے ناظم نے اپنے ادارہ کا تعارف کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہا کہ دلائی لاما تک اسرائیل آئے تاکہ یہ دیکھیں کہ یہودیوں نے وہ کون سا طریقہ نکالا جس کے ذریعہ وہ اتنی لمبی مدت تک اپنی قومی شناخت کو برقرار رکھ سکیں: Even the Dalai Lama visited Israel to see what technique the Jews developed to survive and maintain their identity. میں خودار یحا (Jericho) نہ جاسکا۔ ایک کرچین سیاح جوار یحا (مسلم علاقہ) میں گیا تھا۔ اس نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ سرحد پر زبردست پہرہ ہوگا۔ لیکن مجھے تعجب ہوا جب میں نے دیکھا کہ وہاں ایک گارڈ ہے جس کو ہماری جانچ سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اس نے شلوم کہہ کر ہمارا استقبال کیا: Expecting the border to be heavily guarded, I was surprised to see a disinterested guard, who upon seeing us welcomed us with a shalom. فلسطین کا ایک حصہ صحرا ہے۔ یہ صحرا ہزاروں سال سے یوں ہی پڑا ہوا تھا۔ موجودہ زمانہ میں یہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page