سفرنامہ فلسطین
Urdu book, p. 171
By Maulana Wahiduddin Khan
معلوم ہوا کہ پانی سے محرومی کسی زمین کو ریگستان بناتی ہے۔ اگر پانی فراہم کیا جا سکے تو ریگستان کو سر سبز علاقہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہودی نے اس نئی دریافت سے فائدہ اٹھایا اور فلسطین کے صحرائی علاقہ کے بڑے حصہ کو کھیت اور باغ میں تبدیل کر دیا۔ ایک اسرائیلی نے اپنے مضمون میں اس کا تذکرہ کرتے ہوئے فخر کے ساتھ لکھا تھا کہ ہم نے ڈرپ آبپاشی کے طریقہ کو ترقی دے کر ریگستان کو سرسبز و شاداب بنا دیا : ایک سیاح جس نے فلسطین کے صحرائی علاقہ کو دیکھا تھا، اس نے کہا کہ ہم یہاں آئے تھے کہ صحرا کو دیکھیں مگر یہاں ہمیں سبزہ دیکھنے کو ملا: یہاں ایک ہوٹل الحمرا ریسٹوراں (Alhambra Restaurant) کے نام سے ہے۔ وہ جافا اور تل ابیب اور یروشلم میں قائم ہے۔ میں اس نام کا سبب معلوم نہ کر سکا۔ تاہم اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلسطین (اسرائیل) پر مسلم تہذیب کا اثر کتنا زیادہ ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader