Urdu book · سفرنامہ اسپین و فلسطین

سفرنامہ فلسطین

Urdu book, p. 194

By Maulana Wahiduddin Khan

کے بعد پاکستان کے علیحدہ ملکی وجود کا کوئی جواز ہی باقی نہیں رہتا۔ یہ رسالہ قرآن نک وزڈم کا علمبردار ہے۔ مگر مذکورہ بات کا قرآن نک وزڈم سے کوئی تعلق نہیں ۔ کیوں کہ قرآن میں تو یہ تصور دیا گیا ہے کہ خدا کی تدبیر ہر مخالف تدبیر پر بالا ثابت ہوتی ہے— وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ (3:54)۔ اور انھوں نے خفیہ تدبیر کی۔ اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر کی اور اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔ مگر پاکستان کے قرآنی دانشور یہ خبر دے رہے ہیں کہ پاکستان میں نعوذ باللہ خدائی تدبیر پر یہودی تدبیر غالب آگئی۔ کہنے والے ایسی عجیب بات کیوں کہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس حقیقت کو ماننے کے لیے تیار نہیں کہ اس کا سبب خود تشکیل پاکستان میں ہو سکتا ہے اور جب آدمی ایک غلطی کو نہ مانے تو اپنی غلطی کو درست کرنے کے لیے وہ مزید ایسی غلطیاں کرتا ہے جو پہلے سے بھی زیادہ غیر معقول ہوتی ہیں۔ مولانا محمد علی جوہر کی قبر یروشلم میں مسجد اقصی کے قریب ہے۔ مولانا محمد علی گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن گئے ہوئے تھے۔ اس وقت وہ بیمار تھے ۔ چنانچہ لندن کے ایک ہوٹل میں 4 جنوری 1931 ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ ہالی ڈے پارک ( محمد علی پارک ) میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ پھر سمندری جہاز کے ذریعے ان کی میت لندن سے یروشلم لائی گئی جو کہ ایک تابوت میں بندھی۔ جب ان کی میت پورٹ سعید پہنچی تو مصر کے وزیر اعظم آئے اور میت کو مسجد عباس میں لے گئے۔ وہاں دوبارہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔ شہزادہ محمد علی نے غلاف کعبہ کا ایک ٹکڑا تابوت پر رکھا۔ اس کے بعد جب میت یروشلم پہنچی تو جنازہ میں تقریباًبأ دولاکھ آدمی شریک تھے۔ مفتی اعظم آگے آگے چل رہے تھے ۔ مسجد اقصی پہنچ کر جنازہ کی آخری نماز ادا کی گئی۔ مولانا محمد علی کی سوانح عمری میں یہ الفاظ درج ہیں : " اولین قبلہ اسلام کا سینہ پھٹ گیا اور وہ اس میں سما گیا۔ ان کے جسد خاکی کی آخری آرام گاہ وہ ارض قدس ہوئی جس کو قرآن نے الَّذِی بَارَكْنَا حَوْلَهُ کہا ہے۔‘‘ اس تدفین پر اقبال نے کہا: سوئے گردوں رفت زاں راہی کہ پیغمبر گذشت قرآن میں ہے کہ لَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَاباً فِيهِ ذِكْرُكُمْ (21:10)۔ یعنی، ہم نے تمھاری

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page