Urdu book · سفرنامہ اسپین و فلسطین

سفرنامہ اسپین

Urdu book, p. 48

By Maulana Wahiduddin Khan

گئے ۔ پھر باہر جا کر انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔ ان سے میں نے پوچھا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک جملہ میں آپ کا مشورہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک لمحہ سوچا اور پھر جواب دیا: انہیں چاہیے کہ عقل سے کام لیں۔ پاکستان کے جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے نومبر 1989 میں اسپین کا سفر کیا تھا۔ ان کے ساتھ ایک اور پاکستانی مسلمان جناب سعید احمد صاحب بھی تھے۔ انہوں نے اپنا سفر نامہ " اندلس میں چند روز" کے نام سے شائع کیا ہے۔ سفر کے آخری مرحلہ کا ایک واقعہ وہ ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں: "میرے دوست اور رفیقِ سفر سعید صاحب اندلس کے ماضی وحال کے تصورات سے اس درجہ متاثر تھے کہ ایک مرحلہ پر بے ساختہ ان کے منہ سے نکلا: کیا کبھی مسلمان اس خطہ کو دوبارہ ایمان سے منور کر سکیں گے ۔ میں نے عرض کیا: اس وقت تو مسلمان اپنے موجودہ خطوں کو ٹھیک سے سنبھال لیں اور اس بات کا انتظام کر لیں تو بہت ہے کہ وہاں اندلس کی تاریخ نہ دہرائی جائے ۔“ میں نے اس کو پڑھا تو میں نے سوچا کہ ہندوستان میں کچھ مسلم رہنما یہ انکشاف کر رہے ہیں کہ یہاں اندلس کی تاریخ کو دہرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ مگر عین اس وقت پاکستان کے رہنما بھی یہی اندیشہ محسوس کر رہے ہیں کہ پاکستان کہیں دوسرا اندلس نہ بن جائے۔ کیسا عجیب ہے یہ انجام جوسوسال سے بھی زیادہ لمبی مدت کی ہنگامہ خیز سیاست کے بعد برصغیر ہند کے مسلمانوں کے حصے میں آیا ہے۔ مسلم اسپین کے اثرات مختلف اعتبار سے ہندوستان تک بھی پہنچے تھے۔ کینن ای سیل (Canon E. Sell) نے اپنی کتاب اسلام کے مذہبی سلسلے (The Religious Orders of Islam) میں لکھا ہے کہ قلندریہ سلسلہ کے بو علی قلندر ( علی ابو یوسف قلندر ) اسپین سے ہندوستان آئے تھے۔ وہ مسلم اسپین میں پیدا ہوئے ۔ وہاں سے وہ دمشق گئے ۔ پھر وہ ایران پہنچے۔ آخر میں وہ ہندوستان آئے اور آخری عمر تک یہیں رہے۔ 1323ء میں پانی پت میں ان کا انتقال ہوا۔ یہ ایک خانہ بدوش صوفی سلسلہ تھا۔ وہ کماتے نہیں تھے بلکہ لوگوں کے عطیات پر زندگی گزارتے تھے۔ ان کی زندگی انتہائی حد تک سادہ ہوتی تھی۔ اقبال (وفات 1938) نے اس شعر میں غالباً انہیں کی طرف اشارہ ہے: قلندر جز دو حرف لا الہ کچھ بھی نہیں رکھتا فقیہ شہر قاروں ہے لغت ہائے حجازی کا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page