Urdu book · سفرنامہ اسپین و فلسطین

سفرنامہ اسپین

Urdu book, p. 78

By Maulana Wahiduddin Khan

دعائیں، اشعار اور دوسری عربی عبارتیں لکھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ خاص طور پر بنوالاحمر کا خاندانی شعار وَلا غالِبَ الا اللَّہ اس کے ہر حصہ میں نقش کیا ہوا نظر آتا ہے۔ آخری دور کی سلطنت غرناطہ (1492-1232ء) کا بانی محمد بن یوسف الاحمر تھا۔ وہ ارجونہ کا قلعہ دار تھا۔ اس نے بغاو ت کر کے غرناطہ پر قبضہ کر لیا اور اپنا لقب الغالب باللہ اختیار کیا۔ اسی سلطنت کے زمانہ میں غرناطہ کا مشہور قصر الحمراء تعمیر ہوا۔ اس خاندان (بنواحمر) کے حکمرانوں نے اسی لفظ کو اپنا شعار بنا لیا۔ وہ عمارتوں وغیرہ پر کثرت سے وَلا غالِبَ الا اللَّہ لکھا کرتے تھے۔ اقبال 1933ء میں اندلس گئے تھے۔ واپسی کے بعد انہوں نے مختلف مواقع پر اپنے سفر کے تاثرات بتائے۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا: میں الحمراء کے ایوانوں میں جابجا گھومتا پھرا۔ مگر (انسانوں سے خالی اس قصر میں) جدھر نظر اٹھتی، دیوار پر ہو الغالب لکھا ہوا نظر آتا تھا۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ یہاں تو ہر طرف خدا غالب ہے۔ کہیں انسان نظر آئے تو بات بھی ہو (اقبال یورپ میں، از سعید اختر درّانی)۔ یہ احساس بڑا عجیب ہے۔ میرا اپنا حال تو یہ ہے کہ مجھے انسانوں کی بھیڑ میں بھی خدا ہی دکھائی دیتا ہے اور وہاں بھی میرے اندریناجی رَبَّہٗ کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ مگر اقبال خدا کے ذکر کے ہجوم میں کسی انسان کو تلاش کر رہا ہے تا کہ اس سے وہ ہم کلام ہو سکیں ۔ پچھلے چودہ سو سال میں مسلم دنیا میں جو اہل دماغ پیدا ہوئے اس کی فہرست میں ابن خلدون کا نام ممتاز طور پر شامل ہے۔ اس کا اسلوب تحریر اور اس کا طرزِ فکرو دونوں انتہائی حد تک اور جحنل تھا۔ وہ ان چند مسلم اہل علم میں سے ہے جنہوں نے اپنے افکار کی آفاقیت کی بنا پر عالمی سطح پر اپنا اعتراف حاصل کیا، اگر چہ یہ عالمی اعتراف اس کو پانچ سو سال بعد مل سکا۔ ابن خلدون تیونس میں 1332ء میں پیدا ہوا اور 1406ء میں قاہرہ میں اس کی وفات ہوئی۔ تاہم اس کی زندگی کا ایک قابلِ لحاظ حصہ اندلس میں گزرا اور اگر اس کے حاسدین اور مخالفین نے اس کو اندلس چھوڑنے پر مجبور نہ کیا ہوتا تو اس کی قبر شاید قاہرہ کے بجائے قرطبہ غرناطہ میں ہوتی۔ پروفیسر چارلس ایساوی (Charles Issawi) نے لکھا ہے کہ 1860ء میں مقدمہ کا مکمل ترجمہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page