Urdu book · سفرنامہ اسپین و فلسطین

سفرنامہ اسپین

Urdu book, p. 97

By Maulana Wahiduddin Khan

نہیں ۔ مثال کے طور پر اسپینی فقیہ اور شاعر ابو اسحاق الالبیری کا دیوان صرف اسکور یال میں ہے۔ جس کا کیٹلاگ نمبر 404 ہے۔ یہاں کے عربی مخطوطات کی کئی ببلو گرافیاں تیار کی گئی ہیں۔ ان میں سے مندرجہ ذیل دوز یاد ہ معروف ہیں: 1. Bibliotheca Arabic- Hespana Escurialens by Miguel Casiri (Spanish) 2. Les manuscrits arabes de I' Escurial by H. Derenbong (French) عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جب عربوں اور مسلمانوں کو اسپین سے نکالا گیا تو ان کی تمام کتابوں کو یا تو جلا دیا گیا یا دریا میں بہا دیا گیا۔ مگر اسکور یال کے کتب خانہ میں قدیم عربی مخطوطات کی موجودگی اس کی کھلی ہوئی تردید ہے۔ اسکور یال سے اسپینی زبان میں ایک مجلہ نکلتا ہے۔ اس کا نام الاسکور یال میگزین ہے۔ اس میں اکثر کسی نادر عربی مخطوطہ کی تحقیق ہوتی ہے یا اندلس کے عرب سلاطین، وزراء، اطباء، شعراء، ادبا ء، فلا سفر اور سائنس دانوں کے بارے میں اسپینی اہل علم اور ریسرچ اسکالرس کے تحقیقی مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔ مسجد قرطبہ ایک دریا کے کنارے واقع ہے جس کو وادی الکبیر (Guadalquivir) کہا جاتا ہے۔ اقبال نے اپنی نظم"مسجد قرطبہ" میں اس کے حوالے سے دو شعر کہے تھے جو یہاں قابل نقل ہیں: آبِ رِوانِ کبیر تیرے کنارے کوئی دیکھ رہا ہے کسی اور زمانے کا خواب دیکھئے اس بحرِکی تہ سے اچھلتا ہے کیا گنبدِ نیلوفری رنگ بدلتا ہے کیا اقبال کا یہ خواب موجودہ زمانہ میں واقعہ بن رہا ہے۔ اب اسپین میں نئی اسلامی تاریخ بننا شروع ہو گئی ہے اور تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں جس عمل کا آغاز ہو جائے وہ آخر کار اپنی انتہا تک پہنچ کر رہتا ہے۔ اسپین کے سفر پر روانگی سے چند دن پہلے ڈاک سے مجھے ایک کتاب ملی۔ 485 صفحہ کی یہ انگریزی کتاب بمبئی (ہندو وو یو یک کیندر ) سے چھپی ہے۔ اس کا نام ہے اسلام کا خطرہ: B. N. Jog. Threat of Islam: Indian Dimension, I, Purvanchal. Navghar Marg. Bombay 400081

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page