دیباچہ
Urdu book, p. 101
By Maulana Wahiduddin Khan
Besides abdomen they also have a special stomach called the honey stomach in which they carry nectar. (The World Book Encyclopaedia, Vol-2, p. 184) شہد کی مکھی کے بارے میں اس تحقیق سے بیک وقت دو باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ ایک یہ کہ شہد کسی مکھی کا فضلہ نہیں ہے۔ وہ پھولوں میں پیدا ہونے والا میٹھا اور پاکیزہ رس ہے جس کو فطری انتظام کے تحت پھول سے نکال کر شہد کی مکھی اپنے مخصوص اسٹور روم میں جمع کرتی ہے اور پھر اسکولے جا کر چھتہ کے پاکیزہ خانوں میں ذخیرہ کر دیتی ہے تاکہ وہ انسان کے کام آسکے۔ دوسری اہم بات جو اس سے معلوم ہوتی ہے کہ وہ یہ کہ شہد کی مکھی خدا کے وجود اور خدا کی قدرت کا ایک عظیم ثبوت ہے۔ جیسا کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے، شہد کی مکھی کے اندر خصوصی معدہ ہونے کا نظام ایک استثنائی واقعہ ہے۔ زمین پر کروڑوں قسم کے حیوانات پائے جاتے ہیں مگر خصوصی معدہ کا یہ منفرد نظام صرف شہد کی مکھی کے اندر موجود ہے۔ وہ انسان کی ضرورت کے لئے اس کے اندر استثنائی طور پر رکھا گیا ہے۔ یہ استثنائی (exception) ثابت کرتا ہے کہ اس دنیا کی تخلیق میں ذہن منصوبہ بندی پائی جاتی ہے اور ذہن منصوبہ بندی (intelligent planning) ایک خالق کے وجود کا یقینی ثبوت ہے۔ یہ استثناء ایک بامعنی مداخلت کو بتاتا ہے اور جب کسی نظام میں اسکے عموم کے خلاف با معنی مداخلت کا ایک واقعہ ثابت ہو جائے تو اسکے بعد صاحب مداخلت کا وجود اپنے آپ ثابت ہو جاتا ہے۔ سوال دنیا میں ہمیشہ جادو پایا جاتا ہے۔ فرعون مصر کے جادو گروں سے لے کر اب تک جادوگری کا یہ فن موجود ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ زور پر چیزوں کو بدلا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ فرعون کے زمانہ میں مصر کے جادو گروں نے رسیوں اور لاٹھیوں کو بدل کر انہیں سانپ بنا دیا تھا (ط ۶۶) کیا یہ کسی انسان کے لئے ممکن ہے کہ وہ خدا کی تخلیق کو بدل دے اور چیزوں کو کچھ سے کچھ بنا دے۔ (ایک قاری الرسالہ، ناندیڑ)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader