دیباچہ
Urdu book, p. 108
By Maulana Wahiduddin Khan
کرے اور اگر کسی قاری کو انگریزی کا کوئی لفظ یا جملہ مشکل معلوم ہو تو وہ اس کو سمجھنے کیلئے اپنے قریب کے کسی انگریزی داں سے ملے۔ الرسالہ کا حقیقی قاری وہی ہے جس کی زندگی میں الرساله اسطرح شامل ہو جائے کہ وہ اسکے لئے لوگوں سے ربط کا ذریعہ بن جائے ، وہ اس کیلئے لوگوں سے تعلقات کا مرکز ومحور بن گیا ہو۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو الرسالہ کے ہر قاری کو کرنا ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کے پاس وقت ہے اور اسباب موجود ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنے علم کو بڑھائیں۔ وہ اس بات کی کوشش کریں کہ جو چیز ان کو آج معلوم نہیں ہے ، کل کے دن وہ انہیں معلوم ہو جائے۔ سوال میں بہت مجبور ہوں ۔ بات یہ ہے کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی اور جہاں میری تمی شادی کروارہی ہیں وہاں تو بالکل ہی نہیں کرنا چاہتی۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی لڑکا صرف دنیا کو دکھانے کیلئے مجھ سے شادی کرلے۔ مجھے صرف زندگی گزارنی ہے۔ زندگی جینے کی ذرہ برابر بھی خواہش نہیں ہے لیکن سماج میں اکیلے ایک لڑکی زندگی نہیں گزارسکتی اور کسی سے یہ بات کہہ نہیں سکتی اور کوئی بھی ایسا انسان نہیں ہے جس سے میں مشورہ لے سکوں۔ please آپ میری مدد کریں۔ میں اپنے جواب کا بے صبری سے انتظار کروں گی ۔ ( ایک مسلم خاتون ) جواب شادی کے سلسلہ میں اکثر لڑکے یا لڑکیاں اپنی فرضی آرزوؤں کے تحت یہ سمجھ لیتے ہیں کہ دنیا میں ان کیلئے کوئی معیاری جوڑا موجود ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں نہ کوئی بیوی معیاری بیوی ہے اور نہ ہی کوئی شوہر معیاری شوہر۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر پسند والی شادیاں درمیان ہی میں ٹوٹ جاتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ شادی معیاری جوڑے کے حصول کا نام نہیں ہے بلکہ وہ غیر معیاری جوڑے کے ساتھ نباہ کرنے کا نام ہے۔ عورت اور مرد دونوں کیلئے زندگی فطرت کا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ ہر عورت اور ہر مرد کو چاہئے کہ وہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader