سوال و جواب
Urdu book, p. 196
By Maulana Wahiduddin Khan
سوال و جواب (پندرہ روزہ فرائیڈے اسپیشل، نئی دہلی کے سوالنامے کا جواب) سوالات ا- جماعت اسلامی کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے؟ ۲۔ ایک خیال یہ ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کے ساتھ اقامت سیکولرزم کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔ ۳۔ جماعت اسلامی میں ممتاز علمائے کرام نظر نہیں آتے جیسا کہ ماضی میں تھا۔ کیا علما کا طبقہ اس کی طرف نہیں آرہا ہے۔ آخر کیوں؟ ۴۔ جماعت اسلامی میں مجموعی طور پر اشاعت دین کا وہ جذ بہ نظر نہیں آتا جو قدیم کارکنوں کے یہاں تھا۔ کیا یہ قیادت کی کمزوری ہے یا ارکان کی تربیت میں کمی آ گئی ہے؟ ۵۔ کارکنوں کے باہمی تعلقات میں بھی دوریاں پیدا ہوگئی ہیں اور" بنیان مرصوص‘‘ والی کیفیت ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ ۶۔ الیکشن کے معاملہ پر جماعت اسلامی میں اکثر و بیشتر شدید اختلافات پیدا ہوتے رہے ہیں۔ کیا مٹھی بھر افرادی قوت رکھنے والی پارٹی کو تنازع معاملات میں اپنی قوت صرف کرنی چاہیئے ۔ بعض حلقے اسے شمالی اور جنوبی ہند کی کشمکش سے تعبیر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ہند کے لوگوں کو فرقہ وارانہ عصبیت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ ان میں مصالحت اور ہم آہنگی کا جذ بہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ شمالی ہند کے حالات بالکل مختلف ہیں۔ ۷۔ آپ کو نہیں لگتا کہ جماعت اسلامی ایک مقام پر آ کر ٹھہر گئی ہے اور اس پر فکری جمود طاری ہے۔ تخلیقی لٹریچر میں جس طرح خود کو دہرایا جارہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لکھنے والوں کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader