Urdu book · سوال و جواب

سوال و جواب

Urdu book, p. 198

By Maulana Wahiduddin Khan

جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، تجربہ ثابت کرتا ہے کہ جماعت اسلامی کا مفروضہ اقامت دین وہاں بھی قابل عمل نہیں۔ مگر پاکستان کے مخصوص حالات کی بنا پر وہاں کم از کم یہ ممکن ہے کہ سیکولرزم کے خلاف شور و غل کا ہنگامہ جاری رکھا جائے ۔ چنانچہ جماعت اسلامی پاکستان میں یہی کام کر رہی ہے۔ اگر چہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کی حیثیت ایک ایسی جماعت کی بن گئی جو صرف از عاج کی صفت (nuisance value) رکھتی ہے ۔ وہ مشکلات پیدا کرنے والی (trouble maker) تو ضرور ہے مگر وہ کوئی تعمیری رول ادا کرنے والی نہیں۔ جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے، ۱۹۴۷ء کے بعد یہاں کے افرادِ جماعت بھی، جماعت اسلامی کے بانی کی تقلید میں سیکولرزم کو باطل اور غیر اسلامی نظریہ بتاتے رہے۔ مگر ایک عرصہ کے بعد ان پر کھلا کہ ہندوستان جیسے ملک میں سیکولرزم کو باطل قرار دینے کے بعد ان کے لئے دو میں سے ایک کا چوائس باقی رہتا ہے۔ یا تو وہ یہاں کے نظام کو طاغوتی نظام قرار دے کر اس سے لڑیں اور اس راہ میں مرتے رہیں ۔ یا پھر مصالحت کا طریقہ اختیار کر کے سیکولرزم کے زیر سایہ زندگی کا استحقاق حاصل کر لیں۔ سیکولرزم کے معاملہ میں جماعت اسلامی نے یہی مصالحانہ انداز اختیار کیا۔ میرے نزدیک سیکولرزم نہ تو طاغوتی نظریہ ہے اور نہ وہ غیر اسلامی ہے۔ سیکولرزم کے تحت ہم انتہائی جائز طور پر کسی ملک میں زندگی گزار سکتے ہیں ۔ جماعت اسلامی اگر کھلے طور پر اس قسم کا اعلان کرتی تو وہ موجودہ تضاد کا شکار نہ ہوتی۔ مگر ایسی صورت میں اس کو یہ اعلان کرنا پڑتا کہ سیکولرزم کے بارے میں اس کا پچھلا نظریہ غلط اور انتہا پسندانہ تھا۔ اُس نے اس معاملۃ میں اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کیا اور غلطی کا اعتراف نہ کرنے کی قیمت ہمیشہ یہ دینی پڑتی ہے کہ آدمی تضاد فکری اور تضاد عملی کا شکار ہو جائے۔ ۳- یہ صحیح ہے کہ جماعت اسلامی کے ابتدائی دور میں کچھ ممتاز علماء وقتی طور پر اس میں شریک ہو گئے تھے۔ ایک عرصہ کے بعد وہ اس سے الگ ہو گئے ۔ میرے نزدیک اس معاملہ میں اصل غلطی ممتاز علماء کی ہے، نہ کہ جماعت اسلامی کی۔ یہ علماء میرے نزدیک زیادہ غور و فکر کے تحت جماعت اسلامی میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ وہ زیادہ تر رومانی تخیل کے تحت اس میں شریک ہوئے تھے اور جب

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page