Urdu book · سوال و جواب

دیباچہ

Urdu book, p. 29

By Maulana Wahiduddin Khan

(صفحہ ۵) اسی صورت حال کے بارے میں ایک عربی شاعر نے کہا تھا۔ قیل انا لله ذو ولد قیل ان الرسول قد كدنا مانجا الله والرسول معا من لسان اتوری فکیف انا جہاں تک متنازع شخصیت کا تعلق ہے تو یہ سراسر ایک اضافی بات ہے۔ تاریخ کے تمام بڑے رہنما اپنے زمانے میں متنازع شخصیت تھے اور بعد کے زمانہ میں مسلمہ شخصیت۔ ابوحنیفہ، فخر الدین الرازی، ابن تیمیہ اپنے معاصرین کی نظر میں متنازع شخصیت تھے۔ مگر بعد والوں کی نظر میں وہ امام بن گئے۔ ہندوستان میں شاہ ولی اللہ، سرسید، سید حسین احمد مدنی، مولانا ابوالکلام آزاد اپنے زمانہ میں متنازع شخصیت بن گئے تھے۔ معاصرین کی نظر میں متنازع شخصیت بننا اس بات کی پیشگی اطلاع ہے کہ مستقبل میں اس کو یقینی طور پر غیر متنازع شخصیت کا مقام ملنے والا ہے۔ سوال خدا کے وجود کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر خدا نہ ہوتا تو کائنات کو کون پیدا کرتا۔ مگر سوال یہ ہے کہ اگر خدا کا کائنات کو پیدا کیا تو خدا کو کس نے پیدا کیا؟ (خوشونت سنگھ، دہلی) جواب یہ ایک غلط قیاس ہے۔ موجودہ زمانہ میں کائنات کے سائنسی مطالعہ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کا ئنات خود اپنے آپ کو پیدا نہیں کر سکتی۔ ضرورت ہے کہ کائنات کے باہر اس کا کوئی موجد یا خالق پایا جاتا ہو ۔ مثال کے طور پر بگ بینگ کا نظریہ یہی بتاتا ہے۔ اس نظریہ کے مطابق، کائنات ایک خارجی دھماکہ سے وجود میں آئی ہے ۔ علمی اور عقلی طور پر دیکھا جائے تو ایسی حالت میں ہمارے لئے انتخاب (choice) باخدا کائنات اور بے خدا کائنات میں نہیں ہے۔ بلکہ باخدا کائنات اور غیر موجود کائنات میں ہے۔ چونکہ ہم مجبور ہیں کہ کائنات کو موجود مانیں ۔ اس لئے ہم مجبور ہیں کہ خدا کے وجود کو بھی مانیں۔ خدا کے وجود کو مان کر ہم کائنات کے وجود کی توجیہہ پا لیتے ہیں ۔ جب کہ خدا کے وجود کو نہ ماننے کی صورت میں خود کائنات بلا توجیہہ رہ جاتی ہے اور علمی طور پر یہ توجیہہ قابل قبول نہیں ہو سکتی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page