Urdu book · سوال و جواب

دیباچہ

Urdu book, p. 48

By Maulana Wahiduddin Khan

سوال عام طور پر مسلمانوں کے اخبارات اور رسائل یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم کیا جاتا ہے اسی لئے وہ اقتصادی ترقی نہیں کر پاتے۔ اگر یہ شکایت صحیح ہے تو مسلمانوں کی اقتصادی ترقی کی صورت کیا ہے؟۔ (ایک قاری الرساله، دہلی) جواب یہ شکایت درست نہیں۔ اس دنیا میں ہر آدمی اور ہر گروہ اپنے کئے کو بھگتتا ہے۔ ایک کا مقدر کسی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں۔ واقعات بھی اس کی تردید کرتے ہیں۔ مسلمان اس ملک میں مسلسل اقتصادی ترقی کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ آج ہندوستان کا سب سے زیادہ دولت مند آدمی بنگلور کا ایک مسلمان ہے جس کا نام مسٹر عظیم ہاشم ہے۔ ملاحظہ ہو (ٹائمس آف انڈیا، ۲۷ جون ۱۹۹۹) سوال حکمت یا وزڈم کیا ہے؟۔ حکیم (Wise man) کس کو کہا جا سکتا ہے؟۔ میرا احساس یہ ہے کہ لوگوں میں اس کا واضح تصور نہیں ہے۔ اکثر لوگ محض خوش فہمی کی بنا پر کسی کو حکیم الاسلام اور کسی کو حکیم الامت کہنے لگتے ہیں۔ اس معاملے کی وضاحت فرمائیں۔ (عبد السلام اکبانی، ناگپور) جواب حکمت یا وزڈم ایک اعلیٰ ذہنی صفت ہے۔ میرے علم کے مطابق، انسانی تاریخ میں سب سے کم پائی جانے والی صفت یہی ہے۔ عام زبان میں کہا جا سکتا ہے کہ حکمت ایک ایسی ذہنی صلاحیت ہے جو گہری بصیرت کے نتیجہ میں کسی کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ برٹش کلر جی مین اور مصنف ولیم رالف انگ (William Ralph Inge) ۱۸۶۰ میں پیدا ہوا اور ۱۹۵۴ میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کی نہایت درست طور پر حکیم یا دانا شخص کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے۔ دانا انسان وہ ہے جو چیزوں کی اضافی قدر کو جانے:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page